اتوار , 13 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 28 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

شیخ حسین بن منصور حلاج

حضرت  شیخ حسین بن منصور حلاج رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت حسین۔کنیت: ابوالمغیث۔لقب:حلاج۔آپ عوام میں’’منصورحلاج‘‘کےنام سےمعروف ہیں۔حالانکہ آپ کانام حسین اور والد کانام منصورہے۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:ابوالمغیث شیخ حسین بن منصور حلاج بن محمی۔(تذکرہ منصور حلاج:13)ان کےداداآتش پرست اور اپنےوقت کےبہت بڑےفلسفی ،اورفلسفےکےمعلم تھے۔ان کےوالد اپناآبائی مذہب ترک کرکےدینِ اسلام قبول کرلیاتھا۔وہ ایک درویش صفت اوراپنےکام میں مصروف رہنےوالےانسان تھے۔ریشمی کپڑےکی مارکیٹ میں ان کاایک نام تھا۔ریشمی کیڑےپالنا اورپھران سےکپڑےتیارکرناان کامشغلہ تھا۔  حلاج کی وجہ تسمیہ: حلاج عربی زبان کالفظ ہے۔اردو میں اس کامطلب ہے’’دھنیا‘‘یعنی روئی اور بنولےکوالگ الگ کرنےوالا۔شیخ فریدالدین عطار﷫اور مولانا جامی ﷫فرماتےہیں:’’یہ آپ کی ذات نہیں تھی بل۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی﷫۔کنیت:ابوالبرکات۔لقب:شمس الدین،قیوم رابع۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت خواجہ محمد زبیرسرہندی بن خواجہ شیخ ابوالعلی بن خواجہ حجۃ اللہ محمدنقشبند ثانی بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔(تاریخِ مشائخِ نقشبند:435) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/ذیقعدہ1093ھ مطابق 2/نومبر1682ء،بروز پیرکوہوئی۔(ایضا:435) تحصیلِ علم: آپ کاساراخاندان نورعلیٰ نورتھا۔جن میں جذبۂ حریت، استقامت علی الدین اورعلم وعمل شریعت وطریقت میں بےمثال تھے۔جہاں ہرطرف قال اللہ وقال رسول اللہﷺکی صدائیں دلوں کوجلابخشتی تھیں۔اس نورانی و روحانی فضا میں حضرت  خواجہ محمد زبیر سرہندی﷫کی تربیت ہوئی۔ جب آپ کی عمر مبارک چار برس چار ماہ ہوئی تو آپ کو ایک سعادت مند ادیب اور طالع مند اتالیق کے سپرد ک۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد زمان مخدوم اول

حضرت خواجہ محمد زمان مخدوم اول رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت خواجہ محمد زماں۔لقب:مخدوم زماں،مخدوم اول،سلطان الاولیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت خواجہ محمد زمان بن  شیخ حاجی عبداللطیف نقشبندی بن شیخ طیب بن شیخ ابراہم بن شیخ عبدالواحد بن شیخ عبداللطیف بن شیخ احمد بن شیخ بقا بن شیخ محمد بن شیخ فقرا للہ بن شیخ عابد بن شیخ عبد اللہ بن شیخ طاؤس بن شیخ علی بن شیخ مصطفیٰ بن شیخ مالک بن شیخ محمد بن ابوالحسن بن محمد بن طیار بن عبدالباری بن عزیز بن فضل بن علی بن اسحاق بن ابراہیم ابوبکر بن قائم بن عقیق بن محمد بن عبدالرحمان بن امیرالمؤمنین حضرت ابوبکرصدیق۔رضی اللہ عنہم اجمعین۔آپ کاتعلق نسب نامہ کی ’’بکری شاخ‘‘سےہے۔جومؤرخین کےنزدیک  سب سےصحیح ترین اور حضرت صدیق اکبر﷜سےسب سےقریب ترین شاخ ہے۔آپ﷫کےاجدادبعہدخلیفہ ہارون الرشید786ء کےلگ بھگ ترک وطن کرکےسندھ تشریف ل۔۔۔

مزید

عطاء محمد بندیالوی، ملک المدرسین، امام المناطقہ، علامہ مولانا

عطاء محمد بندیالوی، ملک المدرسین، امام المناطقہ، علامہ مولانا   نام:                       عطاء محمد کنیت:                     ابوالفداء اَلقاب:                            امام المناطقہ، ملک المدرسین نسب:                     علوی سلسلۂ نسب: علامہ عطاء محمد بندیالوی بن اللہ بخش بن غلام محمدبن محمد چراغ  بن خدابخش بن بصارت بن دلیل بن خدایا۔۔۔

مزید

عمر دراز شاہ بخاری سیفی نقشبندی، استاذ العلماء علامہ مولانا سید

استاذ العلماء علامہ مولانا سید عمردراز شاہ مشہدی کاظمی سیفی نقشبندی نعت دوست “ عالم اور شیخ تھے 1995 میں کراچی میں میرے پہلے وڈیو کیسٹ محفل صدائے حسان کی ریکارڈنگ کی تقریب میں آپ خصوصی طور پر تشریف لائے تھے آپ بے پناہ نعت خوانی عقیدت محبت اور ذوق رکھتے تھے ۔ وصال :            بروز بدھ 22اپریل 2026مطابق 4ذیقعدہ 1447نماز جنازہ : بروز جمعرات 23اپریل 2026مطابق 5ذیقعدہ 1447بعد نماز ظہر شاہ صاحب کی رہائش گاہ سے متصل جامع مسجد عثمانیہ بمقام گبول گوٹھ نزد گلشن معمار میں ادا کی گئی۔ ۔۔۔

مزید