پیر , 14 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 29 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(6)  تلاش کے نتائج

حضرت دیوان محمد اشرف

حضرت دیوان محمد اشرف علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فضل امام خیر آبادی

حضرت مولانا فضل امام خیر آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:مولانا فضل امام خیرآبادی۔لقب: بانیِ سلسلہ خیرآبادیت،امام المعقولات۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا فضل امام خیرآبادی بن شیخ محمد ارشد بن حافظ محمد  صالح بن مولانا عبدالواجد بن عبدالماجد بن قاضی صدرالدین بن قاضی اسماعیل  ہرگامی بن قاضی عماد بدایونی بن شیخ ارزانی بدایونی بن شیخ منور بن شیخ خطیرالملک بن شیخ سالار شام بن شیخ وجیہ الملک بن شیخ بہاؤالدین ب شیر الملک شاہ ایرانی بن شاہ عطاء الملک بن ملک بادشاہ بن حاکم بن عادل بن تائروں بن جرجیس بن احمد نامدار بن محمد شہریار بن محمد عثمان  بن دامان بن ہمایوں بن قریش بن سلیمان بن عفان بن عبداللہ بن محمد بن عبداللہ بن امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہم اجمعین۔(باغیِ ہندوستان:66)۔اس طرح 33واسطوں سےسلسلہ نسب حضرت خلیفہ ثانی ﷜تک پہنچتاہے۔ علامہ فضل امام خیرآبادی﷫کے ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فقیر محمد اعظمی کانپوری

حضرت مولانا فقیر محمد اعظمی کانپوری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا فقیر محمد اعظمی قریش برادری کے بے مثل عالم و عارف تھے، تحصیل علم کے لیے حضرت اُستاذ زمن مولانا شاہ احمد حسن کانپوری کی خدمت میں کانپور آئے، اور تکمیل کے بعد کانپور کو وطن بنالیا، مدرسہ احسنالمدارس قدیم میں درس دیتے تھے، نہایت قانع، متورع اور زاہد تھے حق گوئی اور بے باکی آپ کےخصوصی اوصاف تھے، بروز یکشنبہ ۵؍ذی قعدہ ۱۳۵۳؁ کو انتقال ہوا، تکیہ بساطیان میں مولانا احمد حسن صاحب کے مزار سے چند قدم کے فاصلہ جانب جنوب مغرب دفن کیے گئے۔۔۔۔

مزید

سراج الفقہاء حضرت مولانا سراج احمد خانپوری

  سراج الفقہاء مولانا سراج احمد خان پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا سراج احمد ۔لقب:سراج الفقہاء۔آپ کی علمی وفقہی بصیرت کی بناء پریہ لقب غزالیِ زماں شیخ الحدیث حضرت سید احمد سعید شاہ کاظمی﷫نےدیاتھا۔خان پوروطن کی نسبت سے’’خان پوری‘‘ کہلاتےہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سراج الفقہاء حضرت مولانا سراج احمد خان پوری بن  مولانااحمدیاربن مولانامحمدعالم علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ﷫کےوالدِگرامی مولانا احمدیارصاحب﷫اس علاقےکےجیدعالم دین اور صاحبِ فتویٰ وتقویٰ تھے۔آپ کےجدامجدمولانا محمد عالم ﷫حضرت خواجہ غلام فرید﷫(کوٹ مٹھن شریف) کےپیر ومرشد اوربرادرِ بزرگ حضرت خواجہ فخرجہاں چشتی﷫کےہم درس اور پیربھائی تھے۔مولانا محمد عالم ﷫نےتمام درسی کتب اپنےہاتھ سےلکھیں تھیں۔اسی طرح سراج الفقہاء کےنانا مولانا امام بخش﷫بھی معاصرعلماء میں ممتاز مقام رکھتےتھے۔یعنی طرفین سےخ۔۔۔

مزید

مولانا عبد الواحد عثمانی بد ایونی

مولانا عبد الواحد عثمانی بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا عبدالواحدعثمانی بدایونی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا عبدالوحد بدایونی بن مولانا حکیم ابوالمنظور  عبدالماجد بدایونی بن  مولانا عبد القیوم قادری بدایونی بن مولانا حافظ فرید جیلانی،بن  مولانامحی الدین بدایونی بن سیف اللہ المسلول شاہ فضل رسول  بدایونی بن مولانا شاہ عین الحق عبدالمجیدبدایونی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کےوالدِگرامی مولانا عبدالماجد بدایونی فاتحِ سرحدمجاہدِملت حضرت علامہ عبدالحامد بدایونی کےبرادرِ اکبرتھے۔عالم فاضل تمام علوم عقلیہ ونقلیہ میں مہارتِ تامہ رکھتےتھے۔خلاصۃ المنطق،خلاصۃ خلاصۃ الفلسفہ،خلاصۃ العقائد،اور القول السدیدعمدہ تصانیف  ہیں۔(تذکرہ خانوادۂ قادریہ:46) تاریخِ ولادت:  آپ کا سن ِ ولادت کسی کتاب میں نہیں ملا۔تقریباً 18ویں صدی کےآخرمیں آپ کی پیدائش ہوئی ہوگی۔ تحصیل۔۔۔

مزید