پیر , 14 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 29 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا عبدالرحمٰن سندھی (لکھنوی)

حضرت مولانا عبدالرحمٰن سندھی (لکھنوی) علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

شاہ محمد محی الدین بدایونی

حضرت مولانا شاہ محمد محی الدین بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شاہ محمد محی الدین ۔بدایوں کی نسبت سے "بدایونی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا شاہ محمد محی الدین بدایونی  بن سیف اللہ المسلول شاہ فضلِ رسول بدایونی  بن شاہ عبدالمجیدبدایونی ۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:  بروز ہفتہ،17/صفرالمظفر1243ھ،بمطابق 8/ستمبر1827ء کو پیداہوئے۔"مظہرِ محمود"تاریخی نام ہے۔ تحصیلِ علم: تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی سے ہوئی،اور اپنے ہم عصروں سے علمی اعتبار سے ممتاز ہوگئے۔ بیعت وخلافت: اپنے دادا مولانا شاہ عبدالمجید بدایونی علیہ الرحمہ سے بیعت ہوئے،اور اپنے والدِ گرامی حضرت سیف اللہ المسلول شاہ فضلِ رسول رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت عطاء فرمائی۔ سیرت وخصائص: قاطعِ وہابیت ونجدیت،جامع المنقولِ والمعقول،عالمِ ربانی، خلف الرشید  حضرت شاہ فضلِ رسو۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد عمر وارثی

حضرت مولانا شاہ محمد عمر وارثی رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا ہدایت رسول رام پوری کے صاحبزادے، عالم و فاضل، حافظ وقاری ادیب وشاعر و واعظ، لکھنؤ میں مذہب اہل سنت کےروشن مینار تھے، اور آپ کے دم سے لکھنؤ میں سُنّیت کی روشنی قائم تھی، آپنے پریس واخبار کی طاقت کا اندازہ کرتےہوئےمؤقر ماہنامہ سُنی جاری فرمایا، کاتب سطور کے والد ماجد اور پیر و مرشد فضیلت مآب، امین شریعت بُرہان الاصفیاء مولانا شاہ الحاج رفاقت حسین صاحب قبلہ مدظلہ اس کے سر پرست تھے راقم سطور تعطیل کلاں کی رخصت کے بعد رام پور جاتےہوئے لکھنؤ رک کر ملاقات کےلیےآپ دولت کدہ آریہ نگر پہونچا تو معلوم ہوا کہ ابھی حضرت موصوف کو سپرد خاک کرنے کے لیے قبرستان لےجایا گیا ہے، خدا کی آپ پر بےشمار رحمتیں ہوں، آپکےدل میں دین کا بڑا درد تھا، دامے درمے، قدمے، سخنے دین کی خدمت فرماتے تھے، 11-اپریل 1962ء 6ذی قعدہ 1381ھ کو وصال ہوا۔۔۔۔

مزید

گل محمد فیضی چشتی شاہ جمالی، علامہ پیر خواجہ

علامہ پیر خواجہ گل محمد فیضی چشتی حنفی شاہ جمالیآپ کا اسم گرامی :گل محمد آپ کے والد محترم کا اسم گرامی استاذالعلماء حضرت علامہ پیر خواجہ محمد نور الدین صاحب چشتی نظامی حنفی شاہ جمالی رحمتہ اللہ علیہ ہےآپ کی ولادت: ضلع راجن پور کے علاقہ جام پور کے قریب شاہ جمال میں ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جو علم و عرفان میں اپنی مثال آپ تھا ۔ تعلیم و تربیت :حضرت خواجہ گل محمد فیضی شاہ جمالی رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیم و تربیت بچپن سے ہی صوفی منہج پر ایک ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں نماز روزہ وغیرہ فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ تہجد بھی باقاعدگی سے ادا کی جاتی تھی ۔حضرت خواجہ گل محمد فیضی شاہ جمالی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے والد محترم اور اپنے برادر اکبر حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رحمتہ اللہ علیہ ، حضرت خواجہ عبدالرحمن ملتانی رحمتہ اللہ علیہ ، حضرت علامہ پیر صرفی رحمتہ اللہ علیہ اور مختلف مش۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فقیر محمد صالح قادری

حضرت مولانا فقیر محمد صالح قادری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید