حضرت سید شاہ میر گیلانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حسن۔کنیت: ابوعبداللہ ،ابومحمد۔لقب: جمال الدین،سلطان المشائخ۔مشہورنام:سید شاہ میر گیلانی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سید شاہ میر گیلانی بن حضرت سید ابو الحسن علی گیلانی بن سید مسعود گیلانی بن سید ابو العباس احمد گیلانی بن سید صفی الدین گیلانی بن سید عبد الوہاب گیلانی بن سیدنا غوث اعظم عبدالقادر گیلانی۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت676ھ،بمطابق 1278ء کو "حلب"شام میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے فقہ ، حدیث، تفسیر،اورتمام علومِ منقول و معقول اپنے والد بزرگوارحضرت سید ابو الحسن علی گیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ سید ابو علی صالح محمد گیلانی حلبی رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کیے، اور متبحر عالم ہوئے۔تمام لوگ آپ کے حلقۂ درس سے استفادہ حاصل کرتے تھے۔ بیعت وخلافت: آپ اپنے والدِگرامی سید ابوالحس۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام امام ابو الحسن دارقطنی رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسم گرامی علی، کنیت ابو الحسن۔لقب:شیخ الاسلام،امام الحدیث،حافظ الحدیث۔ سلسلۂ نسب یہ ہے: علی بن عمر احمد بن مہدی بن مسعود بن نعمان بن دینار بن عبداللہ بغدادی دارقطنی۔ آپ کا مولد و مسکن بغداد معلیٰ کا محلہ "دار قطن" ہے جس کی طرف نسب کرتے ہوئے دار قطنی کہلائے۔ تاریخِ ولادت: چوتھی صدی ہجری کا آغاز ہوچکا تھا۔ دنیائے اسلام کی عظیم علمی شخصیتیں رخصت ہوچکی تھیں۔ علمی محفلیں بے نور ہوگئی ایسے ماحول میں قدرت نے امام دارقطنی کو پیدا فرمایا۔ آپ کی ولادت 306ھ،بمطابق 918ء میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: امام دراقطنی نے دنیائے اسلام کے عظیم علمی شہر بغداد معلیٰ میں نشونما پائی جو عباسیوں کا پایۂ تخت اور علم و علماء کاعظیم مرکز تھا جہاں کے ذروں سے علم و فن کی کرنیں پھوٹتی تھیں۔ آپ کا گھر بھی علم کی تجلیوں سےمعمور تھا والد عمر بن احمد کا شمار محدث۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نامور بزرگ حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی ’’سیوہن شریف‘‘ کے صدیقی خاندان کے نامور عالم گزرے ہیں۔ مخدوم بصر الدین کا اصل نام رکن الدین تھا لیکن شہرت بصر الدین سے حاصل ہوئی۔ جد بزرگوار مخدوم محمد حسن صدیقی (وفات ۱۲۲۰ھ/۱۸۰۵ئ) اپنے وقت کے عالم عارف و کامل بزرگ تھے۔ اس خاندان ذی وقار میں بے شمار علماء ، فضلائ، مشائخ، ادبائ، حکما اور شعراء نے جنم لیا ہے۔ ’’مغل حکومت‘‘ میں اس خاندان کے بعض علماء قاضی اور قاضی القضاء (چیف جسٹس) کے مناصب جلیلہ پر فائز تھے جو کہ اپنے دور میں شرعی و فقہی مسائل سے متعلق فتاویٰ جاری فرماتے اور فیصلہ صادر فرماتے تھے۔ کلہوڑ اور تالپوروں کے عہد میں بھی انہی مناصب پر فائز رہے۔ مخدوم بصر الدین کی ۲۹ رمضان المبارک ۱۲۸۲ھ بمطابق ۱۷ ستمبر ۱۸۶۳ء کو قلندر کی نگری سیوہن ش۔۔۔
مزید
پیر سیّد اعجاز علی قادری نیازیولادت باسعادت: بروز جمعۃ المبارک 7ربیع الثانی 1356ھ مطابق 16جون 1937 ء ولادت ہوئی ۔سلسلہ نسب : آپ حسنی حسینی سید ہیں آپ کا سلسلہ نسب آٹھویں پشت میں جاکر پیران پیر ، روشن ضمیر، حضرت قطب ربانی، غوث صمدانی، محبوب سبحانی سید محی الدین ابو محمد شیخ عبدالقادر جیلانی الحسنی الحسینی رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے۔تعلیم : آپ کو علوم ظاہر باطن پر بڑی مہارت حاصل تھی آپ نے انگریزی زبان میں ڈبل ایم اے کیا اور اس کے علاوہ عربی فارسی اور کافی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ آپ کو اللہ تعالی نے علم جعفر اور علم اعداد میں بھی مہارت تامہ عطافرمائی تھی۔خلیفہ : &nbs۔۔۔
مزید