امام ابو محمد عبد اللہ دارمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: آپ کانام عبد اللہ، ابو محمد کنیت،سلسلۂ نسب یہ ہے، عبد اللہ بن عبد الرحمٰن بن فضل بن بہرام بن عبد الصمد۔ تاریخ ومقامِ ولادت:181ھ میں خراسان کے مشہور شہر سمرقند میں پیدا ہوئے۔ قبیلہ تمیم کی ایک شاخ دارم سے نسبی تعلق تھا، اس کی نسبت سے سمرقندی،تمیمی اور دارمی کہلائے۔ سیرت و خصائص:قدوۃ العلماء امام المحدثینامام دارمی علم و عمل دونوں کے جامع تھے اور زہدو تقویٰ کے لحاظ سے بھی ان کا مرتبہ بہت بلند تھا۔ ان کو اطاعت و عبادتِ الٰہی میں بڑا انہماک تھا۔ عبد اللہ بن نمیر فرماتے ہیں کہ وہ ورع اور تقویٰ کے اعتبار سےہم سب پر فوقیت رکھتے تھے۔ خطیب بغدادی لکھتے ہیں کہ وہ زہد واتقاء سے متصف تھے۔ ابو منصور شیرازی کا بیان ہے کہ ان کی ذات زہدوتقویٰ اور دیانت و عبادت کے لئے ضرب المثل تھی۔ عثمان بن ابی شیبہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے ان کی عصمت اور پاکیزگئ۔۔۔
مزید
حسن سخی سلطان منگھو پیربابا، خواجہ حافظ نام: حسنلقب: سخیخطاب: سلطانعرف: منگھو پیر بابا۔نسب:حضرت حافظ حاجی حسن سخی سلطان المعروف منگھو پیر بابا نجیب الطرفین سیّد ہیں: والدِ ماجد کی طرف سے حسینی اور والدۂ ماجدہ کی طرف سے حسنی سیّد ہیں۔زیارتِ نبیﷺ اوربرِّ صغیر:آپ تیرھویں صدی عیسوی میں بخار ا سے برِّ صغیر تشریف لائے۔ آپ نے تاتاریوں کے لشکر کے خلاف جنگ میں حصّہ لیا، جس نے اُس ملک پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد آپ حجازِ مقدس زیارت کے لیے چلے گئے۔ اسی دوران جب آپ مدینۂ منوّر۔۔۔
مزید
حضرت سید برہان الدین قطب عالم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت قطب عالم،عالم میں مشہورہوئے۔ خاندانی حالات: آپ مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت سیدجلال الدین بخاری کے پوتے ہیں۔ نام: آپ کانام سیدبرہان الدین ہے۔ لقب: آپ کالقب"قطب عالم "ہے،اسی لقب سے آپ مشہورہوئے۔ گجرات میں آمد: آپ وطن سےہجرت کرکےگجرات تشریف لےگئےاورگجرات ہی کواپنی رشدوہدایت کا مرکز بنایا۔ وفات: آپ نے۸ذی الحجہ ۸۵۷ھ کوانتقال فرمایا۔۱؎مزارمبارک بتوہ میں ہے،جواحمدآبادکےقریب ہے۔ سیرت: ترک وتجرید میں یگانۂ روزگارتھے۔۔۔عشق الٰہی میں سرشارتھے۔ کرامات: ایک دن کاواقعہ ہےکہ آپ پانی میں تشریف لےگئے،آپ کےپیروں میں کوئی چیزلگی،چوٹ کالگنا تھاکہ آپ نےفرمایاکہ کس چیزسےچوٹ لگی،کیایہ پتھرہےیالوہاہےیالکڑی"۔ چنانچہ اس پتھرمیں تینوں چیزیں پیداہوگئیں،پتھرکی صفت بھی اس میں ہے،لوہابھی اور لکڑی بھی۔ حواشی ۱؎اخبارالاخیار(اردوترجمہ)ص۲۳۴ (تذکرہ او۔۔۔
مزید
حضرت شیخ محمد صدیق چشتی صابری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ لاہور میں بلند پایہ چشتی بزرگ ہوئے ہیں علوم شریعت و طریقت میں وحید و فرید تھے۔ سارا دن طلبا کی تدریس میں مصروف رہتے شام کے بعد طالبات حق کو تلقین فرمایا کرتے تھے پنجاب بھر سے آپ کی خدمت میں لوگ حاضر ہوتے اور دینی و دنیاوی امور حل کراتے تھے سماع اور وجد کے دوران آپ جس پر نظر ڈالتے اسے تارک الدینا بنادیتے تھے آپ کو محمد عارف لاہوری رحمۃ اللہ علیہ سے خرقۂ خلافت ملا تھا اور لاہور میں ہی قیام پذیر رہے آپ آٹھ ماہ ذی الحجہ ۱۰۸۴ھ کو فوت ہوئے۔ آپ کا مزار بھی زین خان کے میدان میں ہے۔ زدنیا رفت در خلد معلّی چو صدیق آں ولی راہ تحقیق رقم شد شیخ قدسی سال تاریخ ۱۰۸۴ھ بدیگر بار شمع عشق صدیق ۱۰۸۴ھ۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا ناصر الحق صدیقی اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علّامہ مولانا نثارالحق صدیقی اشرفی صاحب کا آج منٰی میں حالتِ احرام میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا إناللہ وإناإلیہِ رَاجِعُون ـ آپ باعمل عالمِ دین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مُنکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے- آپ گزشتہ شب مدینۃالمنورہ حاضری دیکر مکۃالمکرّمۃ حاضر ہوئےآپ کی تدفین مکۃالمکرّمۃ کے مشہور قبرستان جنّت المالٰی میں ہوئی ـ۔۔۔
مزید