قاضی حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ نا م ونسب: اسم گرامی:محمد۔لقب:قاضی حمیدالدین۔اسی لقب سے مشہورہوئے۔والد کااسم گرامی:عطاءاللہ محمود۔بخاراکے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔سلطان معزالدین کے زمانے میں بخاراسے دہلی آئے۔(علیہما الرحمہ) تاریخِ ولادت: آٖپ کی ولادت باسعادت 463ھ/مطابق 1071ء کو "بخارا"(ازبکستان)میں ہوئی۔اپنے والد کےہمراہ دہلی دتشریف لائے۔ تحصیلِ علم: آپ نے بخارا ، بغداد،اورمدینۃ المنورہ کے علماء ومشائخِ سے علوم حاصل کیے۔ آپ تمام علوم کے جامع تھے۔بالخصوص فقہ میں درجہ اجتہاد پرفائز تھے۔جب ہندوستان تشریف لائے تو آپ تبحرِ علمی کی وجہ سے "ناگُور"کےقاضی مقرر کیے گئے۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں حضرت شیخ الشیوخ شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمۃ کے مرید و خلیفہ تھے۔حضرت شیخ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا سید عبد العزیز انبیٹھوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا سید عبدالعزیز انبیٹھوی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب: امام العلماء،امام المناطقہ۔خاندانی تعلق: سادات و پیرزادگان انبیٹھ ضلع سہارنپور سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت مقامِ انبیٹھ ضلع سہارنپور میں میں خاندانِ سادات میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی،اور مختلف اساتذہ سےابتدائی عربی وفارسی کا درس لینے کےبعد شمس العلماء حضرت علامہ مولانا عبدالحق خیر آبادی بن مجاہد جنگ آزادی مولانا فضل ِ حق خیر آبادی علیہ الرحمہ کی خدمت میں بیس سال شب وروز رہ کر جامع علوم عقلیہ ونقلیہ بن کر نکلے۔اس دوران آپ نے حضرت علامہ خیر آبادی کی منطق وحکمت پر اکثر تقریریں زبانی یاد کرلی تھیں۔آپ کاشمار منطق وحکمت کےآئمہ میں ہوتا تھا۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ میں بیعت تھے۔ ۔۔۔
مزید
استاد العلماء حضرت مولانا عبدالرحمن سہڑو رحمۃ اللہ علیہ استاد العلماء حضرت مولانا عبدالرحمن سہڑو بن محمد عمر بن خیر محمد گوٹھ کندھرا سہڑا (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ ) میں ۱۳۴۰ھ؍ ۱۹۲۲ء (شناختی کارڈ کے مطابق ) کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم مدرسہ شمس العلوم گوٹھ خیر محمد آریجا میں علامہ تاج محمد آریجوی سے حاصل کی اس کے بعد مدرسہ دارالفیض سونہ جتوئی میں غالبا علامہ دوست علی جتوئی سے بعض اسباق پڑھے ، بعد ازاں جامعہ عربیہ قاسم العلوم درگاہ مشوری شریف میں حضرت فقیہ اعظم علامہ مفتی محمد قاسم مشوری سے بعض کتابیں پڑھی اس کے بعد ہمایوں شریف کا رخ کیا جہاں غالبا مفتی عبدالباقی ہمایونی سے تعلیم حاصل کی اور بالآخر استاد اول علامہ تاج محمد آریجوی کے پاس آئے وہیں نصاب کی تکمیل کے بعد ۱۹۶۵ء کو فارغ التحصیل ہوئے ۔ بعد فراغت جامعہ رضویہ مظہر الا سلام فیصل آباد میں حضرت علامہ م۔۔۔
مزید