/ Sunday, 19 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(241)  تلاش کے نتائج

برکت اللہ عشقؔی مارہروی، صاحب البرکات سیّد شاہ

برکت اللہ عشقؔی مارہروی،  صاحب البرکات سیّد شاہاسمِ گرامی:    برکت اللہ۔القاب:                  صاحب البرکات، سلطان العاشقین۔تخلص:          عشقینسب:صاحب البرکات سلطان العاشقین حضرت سیّد شاہ برکت اللہ عشقؔی قادری مارہروی﷫ نسباً سیّد ہیں۔ سلسلۂ نسب حسبِ ذیل ہے:حضرت شاہ برکت اللہ مارہروی بن سیّد اویس بن سیّد عبدالجلیل بن سیّد عبدالواحد بلگرامی بن سیّد ابراہیم بن سیّد قطب الدین ۔الیٰ آخرہ (رحمۃ اللہ عنہم اجمعین)۔آپ کاسلسلۂ نسب چندواسطوں سے حضرت امام زین العابدین ﷜ تک پہنچتاہے۔ولادت:حضرت سیّد شاہ برکت اللہ﷫ ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کی ولادت باسعادت 26؍ جمادی الثانی 1070ھ مطابق مارچ 1660ء  کو بلگرام (انڈیا)میں ہوئی۔تحصی۔۔۔

مزید

خیر الدین

حضرت مولوی خیر الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

اخون الہ دل

حضرت اخون الہ دل۔۔۔

مزید

مرزا مظہر جان جاناں

حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:آپ کانام اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمہ نے یہ کہہ کرکہ بیٹا باپ کی جان ہوتا ہے"جانِ جاناں" رکھا۔لقب: شمس الدین،حبیب اللہ۔تخلص:مظہرتھا۔ آپ کے والدمرزاجان علیہ الرحمہ  سلطان اورنگزیب عالمگیر علیہ الرحمہ کے دربار میں منصب قضاء پرفائزتھے۔آپ کاسلسلہ نسب19واسطوں سے حضرت  محمد بن حنفیہ کی وساطت سے حضرت علی رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ بروزجمعۃ المبارک11رمضان المبارک،1111ھ مطابق فروری 1700ء کومالوہ کے قریب کالاباغ کےمقام پرپیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد نے بچپن ہی سے انکی تعلیم و تربیت کا بہت اہتمام کیا تھا اور کم عمری میں ہی یہ سلسلہ شروع کردیا تھا۔آپ نے رسائل فارسی اپنے والد سے محاورۃ پڑھے ،قرآن شریف قاری عبد الرسول سے پڑھا اورتجوید و قراءت کی سند بھی انہی سے حاصل کی۔والد مرحوم کی وفات کے بعد حدیث و تفسیر ۔۔۔

مزید

سید نتھے خان

حضرت سید نتھے خان جی مفاد الاکرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سید شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی

حضرت شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی﷫۔ لقب: اسد العارفین، قطب الکاملین۔ تخلص: عینی۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت شاہ حمزہ مارہروی بن سید شاہ آل محمدبن صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ مارہروی بن سید شاہ اویس بلگرامی بن سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی بن سید میر عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔(﷭) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14؍ ربیع الثانی 1131ھ مطابق مارچ؍1719ء کو مارہرہ مطہرہ (ہند) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےاپنے والدِ گرامی کی خدمت میں جملہ علوم ِ ظاہری و باطنی کی تکمیل کی۔والد گرامی کےعلاوہ شمس العلماء حضرت مولانا محمد باقر ﷫سے مختلف علوم و فنون کی تحصیل فرمائی، فنِ طب حکیم عطاء اللہ صاحب مرحوم،اور شیخ ڈھڈھالاہوری سے بھی متعدد درسیات کتب حاصل فرمائی۔ (تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:351) بیعت و خلافت: اپنے والد گرامی حضرت سید۔۔۔

مزید

حاجی عبداللہ آبریز مکی

حضرت حاجی عبداللہ آبریز مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

خواجہ عبدالباقی حیات الجسد

حضرت خواجہ عبدالباقی حیات الجسد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

سید محمد عبد اللہ بغدادی قادری

حضرت سید محمد عبد اللہ بغدادی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  حضرت سیدعبداللہ قادری موردفیض ایزدی ہیں۔ خاندانی حالات: آپ غوث الاعظم میراں محی الدین شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی اولادمیں سےہیں۔ والد: آپ کےوالدماجدکانام سیدعبدالجلیل ہے۔۱؎ بیعت: آپ کی نسبت باطن و نسبت ظاہرگیارہ واسطوں سےحضرت سیدعبدالعزیزبغدادی فرزندحضرت غوث الاعظم تک پہنچتی ہے۔ ہندوستان میں آمد: ہندوستان میں آپکےتشریف لانےکی دووجوہات بتائی جاتی ہیں۔آپ کےصاحب زادےکاانتقال آپ کےلئے صدمہ جانکاہ تھا۔اس کےرنج وغم میں آپ نےدوردرازکاسفراختیارکیااورسفرکی تکلیف کوبرداشت کیا۔۲؎ دوسری وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ حضرت غوث الاعظم نےآپ کوحضرت شاہ نیازاحمدقادری سلسلہ میں بیعت کرنےکی غرض سےہندوستان بھیجا۔۳؎ دہلی میں قیام: آپ نےدہلی پہنچ کرجامع مسجدمیں قیام فرمایا۔دہلی میں آپ کوبہت شہرت اورمقبولیت حاصل ہوئی۔حضر۔۔۔

مزید

شیخ علی رفیقی

حضرت شیخ علی رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ علی بن یحییٰ بن معین الحق والملۃ والدین رفیقی: ابو عبد الاحد کنیت تھی، منگل کے روز ۴ماہ رمضان ۱۱۵۲ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے عالم کامل،عارف زاہد،محدث فقیہ،فاضل متورع تھے حدیث کو اپنے باپ سے سنا اور انہیں سے علوم ظاہری وباطنی اور معارف وآداب اور سلوک کو اخذ کیا اور نیز اپنے بڑے بھائی شیخ اسلم سے استفادہ کیا اور آپ سے آپ کے تینوں بیٹوں شیخ عبد الاحد اور شیخ بہاء الدین اور شیخ سنا اور چچا کے بیٹے شیخ ابو الرضا محمد اور شیخ ابو الطیب احمد اور شیخ عبداللہ او اخوند واعظ عبدا الرسول وغیرہ نے استفادہ کیا۔وفات آپ کی ۱۰محرم ۱۲۱۴ھ میں ہوئی۔’’چشمہ کوثر علم‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید