/ Saturday, 27 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(114)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا حامد علی

حضرت مولانا صوفی  حامد علی (لیہ) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا صوفی حامد علی قدس سرہ اپنے دور کے بہترین مدرسین میں شمار ہوتے تھے ، موجودہ دور میں تقوی وپر ہیز گار ی کے اعتبار سے سلف صالحین کا نمونہ تھے۔آپ کے ابتدائی حالات معلوم نہ ہو سکے ، راقم نے سیال شریف میں آپ سے نحو میر پڑھنے کی سعادت حاصل کی تھی ، ان جیسے انہماک سے پڑھاتے ہوئے بہت کم اساتذہ کو دیکھا گیا ہے۔  حضرت مولانا صوفی حامد علی قدس سرہ سلسلہ ٔ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت پیر بار و دام ظلہ العالی سے بیعت اور مستفیض تھے ۔ طویل عرصہ تک سیال شریف میں پڑھاتے رہے پھر غالباً 61ء یا 1962ء میں ضلع  لیہ میں جامعہ نعیمیہ رضویہ کی بنیاد رکھی ، تدریس کے لئے بہترین مدرسین کا انتظام کیا، گردو نوح کے متلا شیان علم دین جوق در جوق آنے لگے اور تھوڑے ہی عرصہ میں مدرسہ ایک مثالی درس گاہ بن گیا۔ 19رجب، 16 جولائی ( 1396ھ/1976ء) بروز۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی

حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: مولانا قاضی گل محمد بن مولانا غلام حسین صدیقی گوٹھ ترائی ( تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور ) میں تولد ہوئے ۔ ترائی کے قاضی نامور علماء گذرے ہیں ، مولانا گل محمد کے آباء واجداد میں نسل درنسل علماء پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ میں حاصل کی، اس کے بعد گوٹھ اسحاق دیرو ( تحصیل گڑھی یاسین ) میں مولانا محمد ہاشم کے ہاں تعلیم حاصل کی اور بقیہ کتب کی تکمیل مولانا میر محمد نورنگی کے ہاں نورنگ واہ میں کی۔ بیعت :  آپ حضرت خواجہ محمد عمر چشموی قدس سرہ کے ہاتھ پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں بیعت ہوئے۔ سیرت وخصائص: مولانا بہترین مدرس ، محقق ، مناظر ، مصنف ، حق گو، دلیر بہادر اور پرہیز گار شخصیت کے مالک تھے۔ آپ قیام لاڑکانہ کے دوران نواب امیر علی لاہوری جو کہ شیعوں کی صحبت میں شیعہ بن چکا تھا اور اس نے اپنے محلہ میں۔۔۔

مزید

تحسین رضا قادری، سید الاتقیاء، علامہ مولانا

 تحسین رضا قادری، سید الاتقیاء، علامہ مولانا ولادت ماہر علوم عقلیہ نقلیہ حضرت مولانا تحسین رضا خاں قادری رضوی بن حضرت مولانا حسنین رضا بن استاد زمن مولانا حسن رضا بن مولانا مفتی نقی علی خاں (والد ماجد امام احمد رضا بریلوی) کی ولادت ۴؍شعبان المعظم ۱۹۳۰ء کومحلہ سوداگران رضا نگر بریلی شریف میں ہوئی۔ خاندانی حالات حضرت علامہ تحسین رضا بریلوی کے ج امجد مولانا حسن رضا بریلوی ۱۳۷۶ھ میں پیدا ہوئے فضل وکمال اور فقر و تصوف کو آپ کے خاندانی خصوصیات میں سمجھنا چاہیے۔ مولانا حسن رضا بریلوی نے اپنے برادر اکبر امام احمد رضا فاضل بریلوی اور پدر بزرگوار مفتی نقی علی خاں علیہ الرحمۃ کے خزائن علم و عقل سے مستفیض تھے۔ اور جواہر معافی وفضل سے بہرہ ور تھے۔ علاوہ ازیں بریلی میں اپنے اخی معظم اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کی فیض صحبت سے فیض معنوی حاصل کیا۔ استاد زمن مولانا حسن رضا کو شعر و شاعری کا شوق ابتداء۔۔۔

مزید