/ Sunday, 28 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(114)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا عبدالحق غور غشتوی

محقق بے مثیل علامہ میاں عبد الحق ابن میر احمد ابن فضل احمد ابن شیخ احمد صحابئ رسول حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد امجاد سے ہیں، آپ ایک برس کے تھے کہ آپ کے والد ماجد نے وفات پائی، آپ کے چچا حضرت علامہ فیضی میاں رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی تربیت کی، اور تعلیم کی طرف متوجہکیا، کافیہ وغیرہ مولانا فضل احمد صاحب سے بمقام غازی پڑھا،۔۔۔۔ مولانا سید حبیب شاہ قاضٰ پوری سےبھی درس لیا۔۔۔ مولانا نور گل صاحب تلمیذ علامہ فضل حق رامپوری سے بھی اخذ فیض کیا، مولانا محمد دین صاحب بدھوی تلمیذ مولانا فضل حق رام پوری سے علوم حکمیہ کی تکمیل کی، دار العلوم دیوبند کی شہرت سُن کر دورہ حدیث کےلیےوہاں پر پہونچے، مگر دیوبندیوں کے غلط اور ہونلانک عقائد سے بیزاری کے سبب سے دوران سال ہی میں واپس لوٹ گئے، فراغت کے بعد مکھڈ شریف اور آستانۂ عالیہ سیال شریف میں بھی درس دیا، اس کے بعد چالیس برس تک غور غشتی ضلع کیمل ۔۔۔

مزید

حضرت ظہیرالدین بخاری

حضرت ظہیرالدین بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمود اسفراری المدنی

حضرت شیخ محمود اسفراری المدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت ابو محمد عبداللہ مغربی تیونسی

حضرت ابو محمد عبداللہ مغربی تیونسی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی محمد اسماعیل تھا۔ سیرت وخصائص:حضرت شیخ ابوالحسن علی زرین کے مرید تھے۔ آپ کے استاد ابراہیم خواص، ابراہیم بن شیبان کرمان شاہی تھے۔ آپ کی روحانی نسبت تین واسطوں سے شیخ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ملتی ہے۔ آپ حضرت شیخ ابوالحسن کے مرید تھے۔ وہ خواجہ عبدالواحد بن زید  اور وہ خواجہ حسن بصری سرھم کے مرید تھے۔  ایک دن طورِ سینا پر کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ ان کی گفتگو سے پتھر لڑکھڑاتے اور دریائے ہامون میں جاگرتے تھے۔ وصال: آپ18/رجب، 279 ھ میں فوت ہوئے۔ آپ کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔ آپ کے استاد ابوالحسین علی بھی ایک سو بیس سال تک زندہ رہے۔ آپ کا مزار پُر انوار کوہ سینا پر ہے۔  یہ  مشہور  بات ہے کہ شیخ ابوعبداللہ نے ساری عمر تاریکی نہیں دیکھی تھی۔ لوگوں کے لیے جو تاریک مقامات یا اوقات تھے وہ۔۔۔

مزید

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:بہاءالدین محمد۔لقب:سلطان ولد۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا بہاءالدین محمد بن مولائےروم مولانامحمد جلال الدین رومی بن محمدبہاؤالدین  بن محمد بن حسین بلخی  بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضی اللہ  عنہم اجمعین)۔آپ مولائےروم حضرت مولانا  محمد جلال الدین رومی کے فرزندِ اکبر اور دوسرے جانشین تھے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت 25/ربیع الآخر623ھ،مطابق ماہ اپریل/1226ءکو"لارندہ"میں ہوئی، جسےاب"قرامان"کہتےہیں۔ قرامان یہ قونیہ شریف سے100کلومیٹرجنوب میں واقع ترکی کاایک مرکزی شہرہے۔ تحصیل علم:ابتدا ہی سے دانائے امت مولانا جلال الدین رومی  ان پر خاص لطف و عنایت روا  رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے قول و فعل سے بارہا اس توجہ اور مہربانی کا ذکرفرماتےتھے۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین شاہ رکن عالم ملتانی

شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین سہروردی شاہ رکن عالم ملتانی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام :رکن الدین۔کنیت:ابوالفتح ۔لقب:رکنِ عالم اور فضل اللہ ہیں  ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :ابوالفتح شیخ رکن الدین ،بن عارفِ کامل شیخ صدرالدین  عارف،بن شیخ الاسلام والمسلمین حضرت غوث بہاؤ الدین  زکریا ملتانی(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: بروز جمعۃ المبارک ،9/رمضان المبارک649ھ ،بمطابق 1251ء میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  آپ کی ابتدائی تعلیم سے لیکر تکمیل  تک ،اور پھر تعلیم کیساتھ تربیت ،آپکے والدِ گرامی شیخ  صدر الدین عارف اور  شیخ الاسلام والمسلمین حضرت بہاؤ الدین  زکریا ملتانی(علیہم الرحمہ)کی زیرِ نگرانی ہوئی۔ بیعت وخلافت:  آپ کو  اپنے والدِ گرامی اور حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی دونوں بزرگوں سے اجازت وخلافت حاصل ہے۔ سیرت وخصائص: مخزن مشہود ِالہ۔۔۔

مزید

شیخ علی بن داؤد قہقاری

شیخ علی بن داؤد قہقاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علی بن داؤدن بن یحییٰ بن حیان بن عبد الملک قحقازی: نجم الدین لقب اور ابو الحسن کنیت تھی۔امام فاضل،فقیہ محدث،اصولی،نحوی،شیخ اہلِ دمشق تھے۔ بڑے بڑے علماء و فضلاء سے علم اخذ کیا چنانچہ فقہ شمس حریری اور اصول بدربن جماعہ سے اخذ کیا اورحدیث کو نجم شقرادی سے سنا ۔نحو علاء بن مطرزی اور عربی محمد تونسی سے پڑھی اور سوا کتاب مناسک حج اور کچھ نظم و نثر کے آپ نے تصنیف اس واسطے نہ کی کہ لوگ مصنفین پر عیب پکڑتے ہیں پس کیا ضرورت ہے کہ اپنے آپ کو نشانہ بنایا جاوے،جمادی الاولیٰ ۶۶۸ھ میں پیدا ہوئے اور۱۴ماہِ رجب ۷۴۵ھ کو وفات پائی۔ ’’بحر سعادت‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد فیاض

حضرت شیخ محمد فیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

میرسید موسی قادری بغدادی

حضرت میرسید موسی قادری  بغدادی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت میر سید موسیٰ بغدادی قادری﷫۔ والد کا اسم گرامی: حضرت میر سید علی ﷫۔ آپ کا نسبی تعلق ساداتِ کرام کےعظیم خانوادے سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بغدادمقدس میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ﷫نے اپنے والد ِگرامی اورمشائخِ عراق سے کسبِ علم کیا۔تمام علوم و فنون میں یکتائے زمانہ تھے۔ بیعت وخلافت:  سلسلہ عالیہ قادریہ میں اپنے والد بزرگوار حضرت میر سید علی  بغدادی﷫ سے بیعت ہوئے،اور مجاہدات کے بعد اجازت و خلافت سے مشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ المشائخ، سردار الاولیاء، امام الاتقیاء، جامع الفضائل،حضرت  میر سید موسیٰ ﷫۔آپ﷫ سلسلہ عالیہ قادریہ کے شیخِ کامل اور بائیسویں امام اور شیخِ طریقت ہیں۔آپ﷫ بڑے کامل، عبادت و ریاضت میں بے مثل اور صاحبِ تصرفات ظاہر و باطن تھے۔ آپ﷫ کی ذات سے اکثر افراد نے فیض پایا اور علوم و معارف کو بڑی ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابوالحسن محمد

حضرت شیخ ابوالحسن محمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید