شرف ملت حضرت علامہ مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری، لاہور علیہ الرحمۃ میدانِ تحریر و تدریس کے شاہسوار حضرت علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری بن مولانا اللہ دتہ بن نواز بخش ۱۳۶۴ھ/ ۱۹۴۴ء میں بمقام مرزا پور ضلع ہوشیار پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد ایک متقی اور پابند شریعت بزرگ ہیں۔ حضور پرنور سیّد عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق اور اولیاء کرام سے محبت ان کے افعال اور اعمال میں نمایاں دیکھی جاسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی اولاد کی صحیح تربیت اسی نہج پر فرمائی ہے، چنانچہ ان کی دین سے والہانہ محبت کا نتیجہ ہے کہ حضرت علامہ شرف قادری کو خاص طور پر علومِ اسلامیہ کی تعلیم سے آراستہ کیا جن کی صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے۔ قیامِ پاکستان کے وقت آپ کا خاندان ہجرت کرکے لاہور پہنچا۔ آپ کے والد ماجد مستقل طور پر یہیں مقیم ہوگئے۔ اس وقت آپ کی عمر تقریباً چار سال کے لگ بھگ تھی۔ آپ نے پرائمری تک ۔۔۔
مزیدام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی :رملہ۔کنیت: ام حبیبہ ۔لقب: ام المؤمنین ۔آپ سردار مکہ حضرت ابو سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیٹی اور حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بہن ہیں۔ آپ کی ماں ""صفیہ بنت عاص"" ہیں جو امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی پھوپھی ہیں۔ سیرت وخصائص: حضرت ام حبیبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا نکاح پہلے عبید اﷲ بن حجش سے ہوا تھا اور میاں بیوی دونوں اسلام قبول کر کے حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے گئے تھے مگر حبشہ جا کر عبیداﷲبن حجش نصرانی ہو گیا اور عیسائیوں کی صحبت میں شراب پیتے پیتے مرگیا ۔لیکن ام حبیبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہااپنے ایمان پر قائم رہیں ،اور بڑی بہادری کے ساتھ مصائب و مشکلات کا مقابلہ کرتی رہیں ۔ جب حضور اکرم صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ان کے حال کی خبر ہوئی تو قلب نازک پر بے حد صدمہ گزرا ۔۔۔
مزیدحضرت شیخ ابو یعقوب اسحاق بن ابی الحسن ابن راہویہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید