/ Tuesday, 30 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(58)  تلاش کے نتائج

میر سید فضل اللہ کالپوی

حضرت میرسید فضل اللہ کالپوی﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی:میرسیدفضل اللہ ۔کالپی شریف کی نسبت سے"کالپوی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:میرسیدفضل اللہ کالپوی ،بن میرسیداحمد کالپوی  ،بن میرسید محمدکالپوی ،بن سید شیخ ابوسعید۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)۔آپ کاتعلق "ترمذی سادات"سے ہے۔سب سےپہلے آپ کے جدامجد میر سید محمد کالپوی رحمۃ اللہ علیہ نے کالپی شریف میں فیض عام کیا۔ مقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ "کالپی شریف"  ضلع جلاؤں،صوبہ اترپردیش(ہندوستان) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:  آپ رحمۃ اللہ علیہ نے تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔ آپ کاشمار اپنے وقت کےجید علمائے کرام میں ہوتا تھا۔ بیعت وخلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والدِ گرامی شیخ الوقت،ولی کامل، عارف باللہ حضرت میر سید احمد رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے،اور انہیں سے خرقہ خلافت حاصل کرکے صاحب ِارشاد ہو ۔۔۔

مزید

حضرت امام شاہ سیّد بخاری

حضرت امام شاہ سیّد بخاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۱۱۲۰ھ           حضرت بابا سیّد امام شاہ بخاری علیہ الرحمۃ طریقۂقادریّہ بانوا کےروحِ رواں ہیں،  صاحبِ فضل  و کرامت بزرگ گزرے ہیں۔ آپ نے ۱۷؍ ذیقعدہ /۱۱۲۰ھ بروز  یکشنبہ  وفات فرمائی ہے، آپ کا مزارِ پُر انوار مسجدِ خضرا (ہری) نانک واڑہ کراچی میں مرجعِ  خلائق ہے۔ آپ کے مزید حالات معلوم نہ ہوسکے۔( راقم کی حاصل کردہ معلومات ) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔

مزید

حضرت سید نور محمد بدایونی

 حضرت سید نور محمد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت خواجہ نور محمد بدایونی﷫۔لقب:عالم کامل،عارفِ واصل۔سلسلہ نسب:آپ خاندان ساداتِ کرام کےروشن چراغ تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت کسی کتاب میں میسر نہیں۔تقریباً دسویں صدی ہجری کےربع اخیرمیں ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم:تمام علوم ظاہری میں کمال تھا۔تفسیر،حدیث،فقہ  اور تصوف میں مہارتِ تامہ حاصل تھا۔بالخصوص فقہ کی جزئیات ادلہ کےساتھ یادتھیں۔ظاہر وباطن میں نور علی نور تھے۔ بیعت وخلافت:سید السادات حضرت سید نور محمد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ عالم ظاہر و باطن اور فقیہ کامل تھے آپ نے کسب مقامات سلوک حضرت شیخ محمد سیف الدین قدس سرہ سے کیا۔ اور کئی سال حضرت حافظ محسن﷫ کی خدمت میں بھی رہے۔ جو حضرت عروۃ الوثقیٰ ﷫کے خلیفہ اور شیخ عبدالحق محدث  دہلوی﷫ کی اولاد سے تھے۔ اور حالاتِ عالیہ اور مقامات ارجمند سے مشرف ہوئے۔ آپ کو استغراق بہت۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ نظام الدین ولی نگرامی

حضرت خواجہ نظام الدین ولی نگرامی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

مولانا سیدشاہ ظہورالحق پھلواری

حضرت مولانا سیدشاہ ظہورالحق پھلواری رحم اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سیدشاہ ظہورالحق۔ لقب: سلسلہ عمادیہ کی نسبت سے "عمادی" اورپھلواری کی نسبت سے "پھلواری"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولاناسید شاہ ظہورالحق،بن  مولانا شاہ نورالحق المعروف طپاں ابدال،بن حضرت شاہ مجیب اللہ پھلواری۔(رحمۃاللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت:  بروزاتوار،27/محرم الحرام1185ھ،بمطابق 1771ء کو بوقتِ چاشت ولادت ہوئی۔  تحصیلِ علم: آپ نے مکمل قرآنِ مجید اپنے جدامجد شاہ نجیب اللہ پھلواری رحمۃاللہ علیہ سے حفظ کیا،اور درسیات کی ابتدائی کتابوں سے لے کر متوسطات تک اپنے والد بزرگوار حضرت محی السالکین مولانا شاہ محمد نور الحق  علیہ الرحمہ سے پڑھیں۔ بقیہ کتابیں مولانا جلال الدین ساکن ڈہری مقیم پٹنہ عظیم آباد سے پڑھ کر 1200ھ میں15 برس کی عمر میں فاتحہ فراغ ہوئی، اور 1230ھ تک حصنِ حصین،صحیح بخاری،اورصحیح مس۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبدالقادر خالصپوری

حضرت شاہ عبدالقادر خالصپوری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ نظام الدین اورنگ آبادی

حضرت شاہ نظام الدین اورنگ آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی۔آپکا سلسلہ ٔ نسب  شیخ الشیوخ حضرت  شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے،اس لئےآپ "صدیقی"ہیں۔آپ کی زوجہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان سے تھیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  1060ھ،بمطابق 1650ء کو "قصبہ نگراؤں"شہرکاکوری ضلع لکھنؤہندوستان میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم و تربیت اپنے  وطن میں ہوئی۔ دہلی کے اہلِ علم کاشہرہ سن کرآپ بقصد انصرام بقیہ تحصیل علم دہلی تشریف لائے۔ دہلی میں آپ نےحضرت شیخ شاہ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی رحمتہ اللہ علیہ کا شہرہ فضل و کمال سنا،آپ نےچاہاکہ حضرت شیخ کلیم اللہ شاہجہان آبادی کی خدمت میں حا۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام  ونسب: اسمِ گرامی:محرم علی،المعروف محمد علی شاہ۔خیرآباد کی نسبت سے "خیرآبادی" کہلاتے تھے۔لقب: شیخ الاسلام۔ والد کا اسمِ گرامی: مولانا شاہ شمس الدین خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ حضرت مخدوم سید نظام الدین معروف بہ مخدوم اللہ دیا خیر آبادی قدس سرہ اور حضرت شیخ سعد خیرآبادی قدس سرہ کی نسل سے تھے۔ آپ ایک علمی خاندان کے چشم وچراغ تھے۔تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1192ھ،بمطابق 1779ء کو ہوئی۔تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے گھر سے ہوئی۔قرآنِ مجید حفظ کیا۔ پھرحضرت مولانا عبدالوالی نبیرۂ حاجی صفت اللہ محدث خیر آبادی سے ابتدائی کتب پڑھ کر شاہجہانپور کا سفر کیا اور وہاں کے علماء سے تحصیل ِعلم کیا، دہلی میں حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی علیہ الرحمہ سے حدیث اور "فصوص الحکم" پڑھی، اور غوث وقت حضرت خواجہ شاہ محمد۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ ثنا اللہ خراباتی

حضرت خواجہ ثنا اللہ خراباتی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم سید سخاوت حسین سہسوانی انصاری

حضرت مولانا حکیم سید سخاوت حسین سہسوانی انصاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا حکیم سیدسخاوت حسین انصاری۔تاریخی نام:فضل الرحمن۔آپ کاتعلق خاندانِ ساداتِ کرام سےہے۔خاندان میں عظیم اولیاء اللہ گزرےہیں۔حضرت خواجہ سید ابو یوسف مودود چشتی﷫سلسلہ عالیہ چشتیہ کےایک نامور شیخ تھے۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:83) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت1240ھ مطابق1825ءکوسہسوان ضلع بدایوں(انڈیا) میں ہوئی۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:95) تحصیلِ علم:آپ ﷫تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کےجامع تھے۔بالخصوص اپنےعصرمیں فن صرف ونحو اور مناظرہ کےامام تھے۔جب کسی وہابی سےمناظرہ ہوتا توحسنِ تدبیرسےمسائل صرف ونحو میں  لاکر زِیرفرمالیا کرتےتھے۔اسی طرح فن ِطبابت میں خاص ادراک حاصل تھا۔آدمی کاچہرہ دیکھ کرصحیح کیفیت منکشف ہوجاتی تھی۔ایک مرتبہ  اپنے مطب میں تشریف فرماتھے کہ سامنےسے ایک شخص سر پر بوری رکھےہوئے گزرا۔حاضرین سےفر۔۔۔

مزید