حضرت مولانا ابو یزید جلال الدین پورانی علیہ الرحمۃ آپ نے علوم شرعیہ حاصل کیے تھے اور شریعت کی رعایت اور سنت کی متابعت سے مقابلہ عالیہ تک پہنچے تھے۔آپ اکثر اوقات وظائف شرعی کو ادا کر کے مسلمانوں کی ضرورت کو پورا کرتے تھے۔جو شخص کسی مطلب میں آپ کی طرف رجوع کرتا ،حتی الامکان اس میں سعی فرماتے اور اس کو پورا کرنے کے لیے جس دنیادار کی طرف جاان مناسب ہوتا،آپ خود جاتے۔جو وعظ و نصیحت آپ کی زبان پر گزرتی۔سامعین کے دلوں میں اس کا خاص بڑااثر ہوتا تھا۔اگرچہ ان کو بارہا سنا ہوتا۔اس کو دل پر رکھتے اور ان کا بظاہر طریقت میں کوئی پیر نہ تھا۔وہ ضرور اویسی تھے۔آپ فرماتے ہیں کہ جب مجھے کوئی اشکال پیدا ہوتا ہے تو آنحضرت ﷺ کی وحانیت بے واسطہ اس کو دور کر دیتی ہے۔کہتے ہیں کہ ایک دن اپنے دوستوں سے شاز طلب کیااور کہا کہ حضرت رسالت پناہ ﷺ نے فرمایا کہ ب۔۔۔
مزید
شیخ جمالی دہلوی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حامد بن فضل اللہ ،بعض مؤرخین کے نزدیک آپ کا نام جلال خان عرف جمالی ہے۔لقب: شیخ جمالی،درویش جمالی،جما ل الدین فضل اللہ ۔"کمبوہ"قبیلہ سے تعلق کی وجہ سے"جمالی کمبوہ" بھی کہا جاتا ہے۔تخلص: جمالی۔والد کا اسمِ گرامی: فضل اللہ تھا۔(آثار شیخ جمالی:150) تاریخِ ولادت: آپ /862ھ،بمطابق 1458ء کو پیدا ہوئے۔(ایضاً) تحصیلِ علم: صغرسنی میں آپ کےسرسےوالد کاسایہ اٹھ گیا تھا۔اپنی خداداداستعداد اورقابلیتِ فطری کےسبب عمدہ تعلیم و تربیت سےبہرہ مندہوئے،اورعلوم رسمی میں فضیلت حاصل کی۔آپ کے مروجہ علوم کے اساتذہ کے نام دستیاب نہیں ہیں،آپ اپنے شیخ کی خانقاہ میں کافی عرصہ رہے ہیں،اور اس وقت کی خانقاہیں ایک یونیورسٹی کادرجہ رکھتی تھیں۔ ہوسکتا ہے آپ نے تمام علوم اپنے شیخ سے حاصل کیے ہوں،کیونکہ شیخ سماء الدین سہروردی شیخِ طریقت کےساتھ ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ عثمان زندہ پیر صابری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ شیخ عثمان۔لقب:زندہ پیر۔مکمل نام: حضرت خواجہ شیخ عثمان المعروف زندہ پیر چشتی صابری۔سلسلہ نسب:شیخ عثمان بن شیخ عبدالکبیر چشتی صابری بن قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی۔(علیہم الرحمہ) تحصیلِ علم: آپ نے تمام ظاہری وباطنی علوم کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی سے کی،اور اپنے وقت علماء ومشائخ میں ممتاز ہوئے۔ بیعت وخلافت: آپ اپنے والد گرامی شیخ عبدالکبیر چشتی علیہ الرحمہ کے مرید وخلیفہ اور جانشین تھے۔ سیرت وخصائص: فنا فی اللہ بقا بااللہ قطب الواصلین حضرت شیخ عثمان زندہ پیر چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ ۔آپ ظاہری اور باطنی علوم میں کمال رکھتے تھے، اورسلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ کے ممتاز مشائخ میں شمار ہوتے تھے۔ آپ کا شمار اس وقت کے کاملین میں ہوتا تھا۔عوام وخواص آپ کی رجوع کرت۔۔۔
مزید
حضرت مولانا مفتی محمد عبد العزیزرحمۃ اللہ علیہ (مفتی ِ الگوں) نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالعزیز۔لقب: مفتیِ الگوں۔یہ لقب علاقہ (الگوں) کی نسبت سےہے۔آپ کےتاریخِ ولادت اور خاندان کےبارےمیں معلومات دستیاب نہیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت شرفِ ملت علامہ عبدالحکیم شرف قادریفرماتےہیں:’’ امین الحسنات حضرت مولانا سید خلیل احمد قادری خطیب مسجد وزیر خاں نے ایک دفعہ بر سبیل تذکرہ راقم سے بیان کیا کہ حضرت مفتی صاحب ابتداء ًوہابی علماء سے تعلیم حاصل کرتے رہے تھے ۔اس لئے ان پرغیرمقلدانہ رنگ چڑھاہواتھا۔خوش قسمتی سے حدیث شریف پڑھنے کےلئے امام المحدثین حضرت مولانا سیددیدارعلی شاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔بعض حضرات کا خیال تھاکہ انہیں دار العلوم حزب الاحناف لاہور میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔لیکن حضر ت امام المحدثین نےنہ صرف داخلے کی اجازت دی بلکہ خاص توجہ سےبھی سرفرازفرم۔۔۔
مزید