منگل , 15 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 30 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(6)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ حسام الدین اخسیکثی

حضرت علامہ حسام الدین اخسیکثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ نے امام غزالی کی کتاب منخول کی تردید میں،جو امام ابو حنیفہ کی تشنیع پر شامل ہے،ایک نفیس رسالہ چھہ فصلوں میں لکھا اور اس میں ہر ایک قول غزالی کی تردیدی کر کے امام ا بو حنیفہ کے مناقب کو بیان کیا،اگر چہ شیخ فاضل تھے،اصول فقہ میں ایک مختصر المعروف بہ منتخب حسامی تصنیف کی جس کی ایک جم غفیر فقہاء کاملین نے شرحیں لکھیں چنانچہ اس کی ایک شرح امیر کاب اتفانی نے مسمّٰی بہ تبیین اور ایک شرح عبد العزیز بخاری نے مسمی بہ تحقیق تصنیف کیں جو متداول بین الانام ہیں۔آپ سے محمد بن عمر نوحاباذی اور محمد بن محمد بخاری نے تفقہ کیا،یکشنبہ کے روز ۲۰؍ماہِ زیقعد ۶۴۴؁ھ  میں فوت ہوئے۔فرد عصر تاریخ وفات ہے،شہر اخسیکث جس کی طرف آپ منسوب ہیں،بلاد فرغانہ میں سے ایک شہر ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

امام ابو الحسن شاذلی

حضرت شیخ ابوا لحسن علی شاذلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: علی بن عبداللہ۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:امام الاولیاء،قطب الزمان،بانیِ سلسلہ عالیہ شاذلیہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:شیخ سید ابوالحسن علی شاذلی  بن سید عبداللہ بن سید  عبدالجبار بن سید یوسف بن سید یوشع بن سید برد بن سید بطال بن  سید احمد بن سید محمد بن سید عیسیٰ بن سید محمد بن سید امام حسن مجتبیٰ بن سیدنا علی المرتضی ٰ کرم اللہ وجہہ الکریم۔رضی اللہ عنہم۔اس لحاظ سے آپ حسنی سید ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت593ھ،مطابق 1197ء،کوبمقام قصبہ"غمار"مراکش،مغرب میں ہوئی۔وہاں سےقصبہ"شاذلہ"تیونس کی طرف رہائش اختیار کی ،اسی کی نسبت سے"شاذلی"کہلاتےہیں۔ تحصیلِ علم: ابتدائی  بنیادی تعلیم اورحفظ قرآن مجید  اپنےقصبے"غمارہ"میں حاصل کی،پھرشاذلہ میں تحصیلِ علم کیا۔شاذلہ سے"فاس"کی طرف مزید حصول علم کےلئےسفرکیا۔یہاں تمام &۔۔۔

مزید

حضرت شیخ فخر الدین ابراہیم عراقی سہروردی

حضرت شیخ فخر الدین ابراہیم عراقی سہروردی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد بن عمر المعروف ابن السراج

حضرت علامہ محمد بن عمر المعروف ابن السراج رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن عمر بن شہاب الدین محمود بن ابی بکر بن عبد القاہررازی المعروف بہ ابن السراج: ابی العباس احمد سروجی کی سبط میں سے بڑے عالم فاضل،فقیہ، مفتی تھے۔نجم الدین ابراہیم طرسوسی عمر تلمیذ حصیری سے حاصل کی اور شنبہ کے روز ۲۰؍ذیعقد ۷۶۶؁ھ میں وفات پائی۔’’ماہِ خلق‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ لطف اللہ چشتی

حضرت شاہ لطف اللہ چشتی  علیہ الرحمۃ آپ حضرت بھیکھہ چشتی کے مرید اور خادم تھے انبالہ میں رہتے تھے ابھی بچے ہی تھے تو حضرت شاہ بھیکھہ چشتی نے آپ کو اپنی پرورش میں لے لیا دین اور دنیوی علوم سکھائے آپ نے ایک کتاب ثمرۃ الفواد کے نام پر لکھی جس میں شاہ بھیکھہ کی کرامات اور مقامات کا ذکر ہے۔ آپ بروز ہفتہ بیس (۲۰) ذیقعد ۱۱۸۶ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار جالندھر سے ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ شد چو لطف اللہ با لطاف آلہٖ بعد فوت خود بقرب حق قبول کن رقم اہل نظر تاریخ او بار دیگر کن بیان فیض رسول ۱۱۸۶ھ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ عبدالغنی بن عبدالعلی حنفی رامپوری

حضرت علامہ عبدالغنی بن عبدالعلی حنفی رامپوری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید