مولوی علی محمد جماعتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا علی محمد ابن مولوی احمد الدین ، موضع فتو والا ضلع فیروز پور (بھارت) میں تقریباً ۱۳۰۸ھ میں پیدا ہوئے ۔ آباء واجداد نہایت نیک سیرت تھے۔ آپ نے قرآن کریم اپنے والد ماجد سے پڑھا اور جب حضرت مولانا محمد حسین ساکن انگہ شریف ضلع سرگودھا (تلمیذ رشید امام اہلسنت مولانا شاہ احمد رضا خاں قدس سرہٗ) بریلی شریف میں تدریسی خدمات انجام دیتے ہوئے فرعوز پور پلٹن میں تشریف لائے تو درس نظامی کی تحصیل کے لئے ان کی خدمت میں حاضر ہو گئے ۔ معمول یہ تھا کہ مغرب کی نماز پلٹن میں ادا کرتے اور رات کے بارے بجے اسباق سے فارغ ہو کر واپس آتے نیز روزانہ گائے کا دودھ استاد کی خدمت میں پیش کرتے ۔ مولانا محمد حسین آپ پر نہایت مہربان تھے ۔ مولانا علی محمد کو بھی ان سے حدودرجہ عقیدت تھی ،وہ نہصرف ایک بلند پایہ فاضل تھے بلکہ ولی کامل بھی تھے ، دوران تدریس ہاتھ ہلا ہلا ۔۔۔
مزید
حمدِ ربّ العزّت جَلَّ جَلَالُہٗ و نعت حضور سیّدالانبیاء علیہ السلام کے بعد جس کا باَحسن وجوہ ادا کر سکنا امکانِ بشری سے باہر ہے۔ فرمائشاتِ مریدین و عقیدت مندوں کے بے شمار خطوط موصول ہوئے۔ ان میں بعض احباب کی فرمائش بھی ہوئی کہ بہ طریقتِ سلطانِ عظیم البرکۃ مجاہدین و ملت مسیح الملک رہبرِ راہِ حقیقت نورِ یزدانی شمع معرفت، غریب پرور حکیم سیّدنا محمد حسن قادری کوثر کوثر پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مختصر حالاتِ زندگی شائع کیے جائیں۔ اسلاف کی تاریخ قوم کی مردہ رگوں میں خونِ حیات پیدا کرتی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو لازم ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کے حالات سے باخبر ہو کر ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور نبی اکرم ﷺ کی اطاعت کے سبب اس کا کر۔۔۔
مزید
حضرت مولانا مفتی صالح نعیمی بھٹو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صدر العلماء حضرت مولان مفتی محمد صالح نعیمی بن حاجی فیض محمد بن حاجی لال بخش بھٹو نے ۱۳۳۹ھ؍ ۱۹۲۰ء میں گوٹھ آگانی تحصیل و ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: مختلف اساتذہ سے علوم دین حاصل کیا۔ مدرسہ عربیہ قاسم العلوم مشوری شریف میں فقیہ اعظم حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری ، مدرسہ شمس العلوم گوٹھ خیر محمد آریجہ میں استاد العلماء مولانا تاج محمد کھوکھر ، گھوٹکی میں مولانا محمد اسماعیل سے اور مدرسہ سراج العلوم خانپور ضلع رحیم یار خان میں سراج الرفقہاء مولانا سراج احمد خانپوری وغیرہ ہم سے مختلف علوم فنون میں استفادہ کیا اور فارغ التحصیل ہوئے۔ دورہ حدیث شریف کے لئے مدرسہ جامعہ نعیمیہ مراد آباد ( انڈیا) تشریف لے گئے جہاں صدر الافاضل ، شیخ الحدیث علامہ سید محمد نعیم الدین مراد آبادی سے حدیث شریف کا درس لیا اور ۱۹۴۶ء میں دستار فضیل۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا پیر محمد چشتی علیہ الرحمۃ خود نوشت حالات آج ۲۰۱۰ء سے تقریباً۷۳ سال قبل شاگروم میں پیدا ہوا۔شاگروم نام کا یہ وسیع و عریض گاؤں درہ تریچ کی آخری آبادی ہے ضلع چترال تحصیل ملکھو کا یہ میری پیدائش سے پہلے بھی مردم خیزی میں مشہور تھا جس میں نوابی دور کے علم دشمن ماحول میں بھی محمد جناب شاہ اور قاضی بدرالدین خواجہ جیسی ہستیاں بالترتیب عصری اور مذہبی علوم کی روشنی پھیلا رہی تھیں۔ نوابوں کے تعلیم دشمن ماحول سے آزاد اور ریاست کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوجانے کے بعد بھی چترال کے اس درہ سے اچھے خاصے اہل علم پیدا ہوئے میری پیدائش ریاستی دور کے جس ماحول میں ہوئی وہ کچھ اس طرح تھا کہ نوابوں کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم کا انتظام مقامی طور پر میسر تھا جبکہ قرآن شریف ناظرہ پڑھنے اور نماز و روزہ جیسے ضروری احکام سے روشناس ہونے کے ساتھ مڈل تک دنیوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے پشا۔۔۔
مزید