حضرت سیدی ابو عبد اللہ محمد سلامہ فضاعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ مرزا کامل بدخشی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ احمد یسوی ترکستانی کی اولاد و امجاد سے تھے آپ کے دادا اپنے وطن سے تاشقند آئے وہاں سے بدخشاں پہنچے اور ایک عرصہ تک قیام پذیر رہے۔ اکبر بادشاہ کے زمانے میں برصغیر ہندوستان میں آئے دربار میں ملازمت کرلی ملک محمد خان کا خطاب پایا اور کشمیر کی نظامت ملی ان دنوں مرزا کامل ابھی بچے ہی تھے اور خواجہ حبیب اللہ عطار کے زیر تربیت تھے بارہ سال کی عمر میں بیعت ہوئے اور دنیا اور احوال دنیا سے کنارہ کش ہوگئے ریاضت و عبادت میں مشغول رہنے لگے پچیس سال کی عمر میں خرقہ خلافت ملا اور مسند ارشاد پر بیٹھے۔ سلسلہ کبرویٰ میں بیعت کرنے لگے۔ آپ مولانا رومی اور خواجہ فریدالدین عطار کے طرز پر ایک کتاب بحر زماں چار جلدوں میں لکھی یہ کتاب بہترین کتاب ہے۔ ۷۷ سال کی عمر میں حبث البول کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ اور ۲۹؍ ذوالحجہ ۱۱۳۱ھ میں انتقال ہوا۔ تواریخ دومر۔۔۔
مزید
سراج الفقھاء علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی رحمۃ اللہ علیہ سراج الفقہاء ، امام میراث ، سرمایہ ملت ، ماہر علوم و فنون ، عارف باللہ ، حضرت علامہ مولانا مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی بن محمد صادق جتوئی کی ولادت با سعادت لاڑکانہ تحصیل کے گوٹھ سو نہ جتوئی میں تقریبا ۱۲۳۳ھ میں ہوئی ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی دور میں آپ کھیتی باڑی اور چروا ہے کا کام کرتے تھے ، جب جوان ہوئے تو گوٹھ کے بزرگ حضرت محمد عثمان ؒ کو دربار رسالت مآب ﷺ سے حکم ملا کہ غلام عمر کو پیغام پہنچائیں کہ علم دین حاصل کرے ۔ حکم سن کر سر خم کیا اور اسی دن سے طلب علم میں گھر سے نکل پڑے اور رات درگاہ شریف بٹ سرائی ( تحصیل میہڑ ) پہنچے جہان قیام کیا۔ اسی رات ولی نعمت ، شیخ طریقت ، عارف صمدانی حضرت سید محمد پنہل شاہ راشدی ؒ کو حکم ہوا کہ آپ کے پاس ایک مہمان آیا ہے جس نے طلب علم میں سفر کیا ہے اس کی رہنمائی کریں اس کو رہڑ و کی درسگ۔۔۔
مزید
علامہ مولانا قادر بخش قاسمی ولادت: خطیب اہل سنت مولانا علامہ قادر بخش بن محمد مٹھل سومرو گوٹھ لدھان نزد خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو میں 1942ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : آبائی گوٹھ میں اسکول سے فائنل کا امتحان پاس کرکے ، حصول تعلیم کیلئے سفر اختیار کیا۔ 1954ء کو پٹی شریف ( نزد خانپور ضلع دادو) کے مدرسہ میں داخلہ لے کر دینی تعلیم کا آغاز کیا ۔ ناظرہ قرآن مجید ، فارسی ، صرف ، نحو، منطق ، فقہ ، تفسیر و حدیث کی کتب کا درس لیا ۔ غربت اور فاقہ کشی کے باجود ہمت صبر اور ثابت قدمی سے حصول علم کے لئے شب و روز محنت و مشقت سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔ 1959ء کو مدرسہ پٹی شریف سے فارغ التحصیل ہوئے ۔ اس دوران درج ذیل اساتذہ سے استفادہ کیا: ۱۔ مولانا عبدالرحمن جونیجو ۔۔۔
مزید