حضرت شاہ عبد القادر دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالقادر دہلوی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت شاہ عبدالقادر بن شاہ ولی اللہ بن عبدالرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور بن احمد بن محمود بن قوام الدین۔الی اخرہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تک پہنچتاہے۔آپ حضرت شا ۔۔۔۔
حضرت شاہ عبد القادر دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالقادر دہلوی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت شاہ عبدالقادر بن شاہ ولی اللہ بن عبدالرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور بن احمد بن محمود بن قوام الدین۔الی اخرہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تک پہنچتاہے۔آپ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے تیسرے صاحبزادے ہیں۔
تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1166ھ،مطابق 1753ء کو"دہلی" میں ہوئی۔
تحصیل علم: آپ کےوالد حضرت شاہ ولی اللہ کاوصال ان کےمیں ہی ہوگیاتھا،آپ کی تعلیم وتربیت برادر اکبر حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ کےزیر نگرانی ہوئی۔تمام علوم کی تحصیل وتکمیل حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ سے فرمائی۔
بیعت وخلافت: حضرت شاہ عبدالقادر نےشاہ عبدالعدل سےسلوک کی منازل طےکیں،اوران کےدست پر بیعت ہوئے۔
سیرت وخصائص: عالم ،عامل،فقیہ فاضل، زاہد،عابد خصوصاً فقہ و تفسیر میں یگانۂروزگار،صاحبِ ورع واتقاء صادق الفراست تھے،تمام علوم آپ نے بھائی شاہ عبد العزیز سے حاصل کیے،تمام عمر تدریس و تنشیر علوم میں رہ کر خاص و عوام کو اپنے چشمۂ فیض سے سیراب کیا اور اپنے والد ماجد کی تعلیمات کوپھیلایا۔ہمہ وقت درس و افادہ میں مشغول اور دہلی کی اکبر آبادی مسجد میں مقیم رہتے تھے۔ ان سے عبد الحي بڈھانوی،مولانا فضل حق خیر آبادی، شاہ اسحاق دہلوی اور بہت سے لوگوں نے استفادہ کیا۔
تاریخ وصال: آپ کاوصال 63 سال کی عمر میں19 رجب 1230ھ بمطابق 1814ء کو دہلی میں ہوا۔ اپنے جد امجد شاہ عبدالرحیم کے پاس ہی دفن ہوئے۔
ماخذومراجع: حدائق الحنفیہ۔نزہۃ الخواطر۔