حضرت شیخ اسمٰعیل قصری علیہ الرحمۃ
آپ بھی شیخ ابو نجیب سہروردی کے مرید ہیں۔شیخ نجم الدین ان کی صحبت میں پہنچے ہیں،اور خرقہ اصل انہیں کے ہاتھ سے پہنا ہے۔انہوں نے محمد بن مالکیل سے۔ انہوں نے محمد بن داؤد معروف خادم الفقراہ سے ۔انہوں نے ابوالعباس ادریس سے انہو ۔۔۔۔
حضرت شیخ اسمٰعیل قصری علیہ الرحمۃ
آپ بھی شیخ ابو نجیب سہروردی کے مرید ہیں۔شیخ نجم الدین ان کی صحبت میں پہنچے ہیں،اور خرقہ اصل انہیں کے ہاتھ سے پہنا ہے۔انہوں نے محمد بن مالکیل سے۔ انہوں نے محمد بن داؤد معروف خادم الفقراہ سے ۔انہوں نے ابوالعباس ادریس سے انہوں نے ابوالقاسم بن رمضان سے ،انہوں نے ابو یعقوب طبری سے،انہوں نے عبداللہ بن عثمان سے،انہوں نے ابو یعقوب نہرجوری سے،انہوں نے ابو یعقوب سوسی سے ،انہوں نے حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے،انہوں نے حضرت رسالت پناہ صلے اللہ علیہ وسلم سے۔ایسا ہی ذکر کیا اس کو شیخ رکن الدین علاؤ الدولہ سمنانی علیہ الرحمۃ اپنی بعض تصانیف میں۔
(نفحاتُ الاُنس)