مولانا نظام الدین شیرازی رحمتہ اللہ علیہ
آپ ظاہر و باطن کے اعتبار سے عمدہ صفات اور بلند اوصاف کے حامل تھے، سلوک اور تصوف کے نشیب و فراز سے اچھی طرح واقف تھے اور سماع کے رسیا اور دلدادہ تھے۔ فن خطابت اور توجیہ میں آپ کو دوسروں سے امتیاز حاصل تھا، حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت کا شرف بھی حاصل ک ۔۔۔۔
مولانا نظام الدین شیرازی رحمتہ اللہ علیہ
آپ ظاہر و باطن کے اعتبار سے عمدہ صفات اور بلند اوصاف کے حامل تھے، سلوک اور تصوف کے نشیب و فراز سے اچھی طرح واقف تھے اور سماع کے رسیا اور دلدادہ تھے۔ فن خطابت اور توجیہ میں آپ کو دوسروں سے امتیاز حاصل تھا، حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت کا شرف بھی حاصل کیا تھا۔ شیخ نظام الدین اولیاء کے اجلہ دوستوں میں بے حد مقبول اور شیخ کی نظروں میں ملحوظ و محفوظ تھے۔
سلطان علاؤالدین والی دلی میں جہاں آپ رہا کرتے تھے، وہیں مزار ہے اور اپنے گھر کے قریب ہی دفن کیے گئے، اللہ آپ پر رحمتیں نازل کرے۔
اخبار الاخیار