شمس العلماء علامہ عبد الحق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالحق۔لقب:شمس العلماء۔خیرالبلاد "قصبہ خیرآباد" کی نسبت سے خیرآبادی کہلائے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ عبدالحق خیرآبادی بن امام المناطقہ مجاہدِ جنگ آزادی علامہ فضلِ حق خیرآبادی بن علامہ فضلِ امام خیرآبادی (علیہم الرحمہ)۔(خیرآباد ضلع سیتاپور،ریاست اترپردیش انڈیا میں واقع ہے،یہ قصبہ سیتاپور سے6 کلومیٹر،اور لکھنؤ سے 75کلومیٹر دہلی لکھنؤ ہائی پر واقع ہے۔) تاریخِ ولادت: آپ 1244ھ بمطابق ستمبر/1828ءکو دہلی میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحسن پھپھوندی اپنے استاذ مولانا ہدایت اللہ خاں جون پوری کی روایت سے فرماتے تھے: کہ حضرت علامہ خیر آبادی نے آپ کے عقیقہ میں ساٹھ ہزار روپے خرچ کیے تھے۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والد ماجد سے کی۔1258ھ میں سولہ ب۔۔۔
مزید