حضر ت حکیم شاہ صدر الدین ابوالغنائی ملتانی علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزیدشیخ الادب مولانا تاج محمد آریجوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا تاج محمد۔لقب: شیخ الادب۔والد کااسم گرامی:میر خان کھوکھر۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1323ھ مطابق 1905ء کو گوٹھ’’خیر محمد آریجہ‘‘تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ سندھ پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم خلیفہ اللہ رکھیہ میر بحر اور خلیفہ خدا بخش میر بحر سے حاصل کی۔ تحصیل قمبر (ضلع لاڑکانہ) کے گوٹھ ٹھوڑھو میں مولانا کریم داد چانڈیو کے پاس فارسی کا اغاز کیا۔ اس کے بعد سندھ کی عظیم دینی درسگاہ ’’دارالفیض‘‘ گوٹھ سونہ جتوئی (ضلع لاڑکانہ) میں باقاعدہ داخلہ لے کر تعلیم کا آغاز کیا۔ وہیں درس نظامی کی تکمیل کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔علم منطق کبریٰ، فلسفہ، حکمت اور علم ادب کے حصول کیلئے لاہور کی نامور دینی و قدیم درسگاہ دارالعلوم نعمانیہ میں داخلہ لیا۔ بعد از۔۔۔
مزیدحضرت شیخ یعقوب صرفی کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ یعقوب۔لقب: حضرت ایشاں[1]،جامی ِثانی،صرفی۔خطۂ کشمیر کی نسبت سے’’کشمیری‘‘ کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت علامہ مولانا شیخ یعقوب صرفی کشمیری بن شیخ حسن گنِائی[2] بن میر علی بن میر بایزیدعلیہم الرحمہ[3]۔آپکاخاندانی تعلق وادیِ کشمیر کےامراء میں سےہے۔اسی طرح آپ خود بھی امرائےسلطنت میں ایک اہم مقام پر فائز تھے[4]۔اسی طرح سلسلہ ٔنسب امیر المؤمنین حضرت سیدنا فاروق اعظمکےفرزندحضرت عاصمکی اولادسےہے۔اسی نسبت سےآپ’’عاصمی‘‘کہلاتےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 908ھ،مطابق 1502ء کو’’سری نگر‘‘کشمیر میں ہوئی[5]۔’’مقدمہ دیوانِ صرفی‘‘ میں آپ کی تاریخِ ولادت 928ھ/1522ء ہے۔ تحصیلِ علم: بچپن میں ہی ذہانت،تیز فہمی،اور۔۔۔
مزید