زبدۃ الاصفیاء حضرت مولانا سید احمد سری کوٹی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولانا سید احمد۔لقب:عمدۃ العلماء،زبدۃ الاصفیاء۔موضع’’سری کوٹ‘‘علاقہ کی نسبت سے’’سری کوٹی‘‘کہلاتےہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولانا سید احمد شاہ بن سیدصدرالدین شاہ علیہماالرحمہ۔آپ خاندان ِ ساداتِ کےچشم وچراغ تھے۔آپ کاعلاقہ موضع سری کوٹ ہری پور ہزارہ سےپینتیس کلومیٹرمغرب کی جانب واقع ہے،آپ کی جائے ولادت ومدفن بھی یہی ہے[1]۔ تاریخِ ولادت: آپ کی تاریخِ ولادت کسی کتاب میں نہیں ملی۔تقریباً اٹھارویں صدی عیسوی کےوسط میں ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم: ابتدا ءً تجوید کےساتھ قرآ ن کریم حفظ کیا،بعد ازاں اپنےعلاقےکےجیدفضلاءسےتحصیل علم کیا،اوردارالعلوم دیوبندجاکردرس حدیث لیا۔مولوی محمودالحسن دیوبندی کےاول تلامذہ میں سےتھے،وہ ان پر فخر کیاکرتےتھے[2]۔مگر وہاں۔۔۔
مزیدحضرت سید نور محمد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت خواجہ نور محمد بدایونی۔لقب:عالم کامل،عارفِ واصل۔سلسلہ نسب:آپ خاندان ساداتِ کرام کےروشن چراغ تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت کسی کتاب میں میسر نہیں۔تقریباً دسویں صدی ہجری کےربع اخیرمیں ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم:تمام علوم ظاہری میں کمال تھا۔تفسیر،حدیث،فقہ اور تصوف میں مہارتِ تامہ حاصل تھا۔بالخصوص فقہ کی جزئیات ادلہ کےساتھ یادتھیں۔ظاہر وباطن میں نور علی نور تھے۔ بیعت وخلافت:سید السادات حضرت سید نور محمد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ عالم ظاہر و باطن اور فقیہ کامل تھے آپ نے کسب مقامات سلوک حضرت شیخ محمد سیف الدین قدس سرہ سے کیا۔ اور کئی سال حضرت حافظ محسن کی خدمت میں بھی رہے۔ جو حضرت عروۃ الوثقیٰ کے خلیفہ اور شیخ عبدالحق محدث دہلوی کی اولاد سے تھے۔ اور حالاتِ عالیہ اور مقامات ارجمند سے مشرف ہوئے۔ آپ کو استغراق بہت۔۔۔
مزیدحضرت ابو منصور عبد الرحمن بن محمد بن الواحد علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید