حضرت مولوی جعفر علی فریدی گور کھپوری نور اللہ مرقدہٗ کے صاحبزادے مولانا مفتی محمد ابراہیم ۱۹۱۰ھ میں سمستی پوری میں پیدا ہوئے،نسبی علاقہ حضرت شہاب گنج علم کے واسطے سے حضرت شیخ الاسلام بابا فرید الدین مسعود گنج شکر قدس سرہٗ سے ہے ،اردو فارسی کی تعلیم مولوی سید نثار الدین صاحب اور قرآن مجید حافظ محمد مبین سے پڑھا،اور کتابت سیکھی،عربی کاآغاز حضرت مولانا شاہ منظور احمد پھلواری سے کیا،مولوی سید عتیق اللہ صاحب ساکن پر بودھی ضلع مظفر پور اور مولوی محمد ادریس دہلوی سے عربی صرف ونحو اور ابتدائی کتب درس نظامی پڑھیں،مدرسہ حمدیہ در بھنگہ میں مولانا سید عبد الحمید قادری اور مفتی محمد فیض الرحمٰن سے پڑھ کر مدرسہ شمس الہدیٰ پٹنہ سے ‘‘مولوی’’ کا امتحان دیا،کانپور کے مشہور مدرس مولانا غلام یحییٰ ہزاروی،مولانا ابو محمد عبد السلام درانی قندھاری سے درس نظامی کی تکمیل کر کے مدرسہ منظر ۔۔۔
مزید