خطیب اسلام حضرت علامہ مفتی حافظ عبدالقادر کلہوڑو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خطیب اسلام لحن داوٗ د حضرت علامہ مفتی حافظ عبدالقادر بن حاجی میر محمد کلہوڑو ۹، ستمبر ۱۹۱۹ء کو گوٹھ فاضل کلہوڑو عرف کارڑا (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ میں رولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدا میں گوٹھ کی مسجد شریف میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد چروا ہے کاکام کیا اور ساتھ میں پانچ پارے حفظ کر لئے۔ آپ کو حصول علم کا بہت شوق تھا، اس کے ساتھ نہایت ذہین و ذکی تھے ۔ آپ کی قسمت کا ستارہ چمکا کہ آپ کے ہی گوٹھ میں فقیر کامل حضرت استاد الحفاظ امام بخش سومرو ؒ(بانی درگاہ حافظ امام بخش ضلع لاڑکانہ ) کی آمد ہوئی انہوں نے گوہر نایاب کو پہچان لیا فرمایا: بیٹا !میرے ساتھ چلیں میرے مدرسہ میں قرآن مجید حفظ کریں ‘‘ ۔ حافظ عبدالقادر اسی وقت حضرت حافظ صاحب کے ساتھ آپ کے کمدرسہ غوثیہ آئے، وہیں رہ کر ۔۔۔
مزید