سید پیر حاجی غائب شاہ غازی بخاری سلطان العارفین سید العاشقین قبلہ حضرت سید پیر حاجی غائب شاہ غازی علیہ الرحمۃ صاحب کشف و کرامت بزرگ ہوئے ہیں۔ آپ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ آپ کے مزار کے جنوبی طرف میں حکومت برطانیہ نے ریلوے لائن بچھانے کی بڑی کوشش کی لیکن کار گر ثابت نہ ہوئی، دن میں ریلوے لائن بچھاکے جاتے تھے صبح کو اکھڑی ہوئی پڑی رہتی تھی، اس کے علاوہ یہ بات بھی مشہور ہے کہ تقریباً آٹھ، دس سال پہلے کاواقعہ ہے کہ آپ کی قبر مبارک صبح صادق کے وقت اس طرح سانس لیتی تھی جس طرح کہ ایک زندہ انسان سانس لیتا ہے، اور بہت سی ایسی بے شمار آپ کی کرامت زبان زدعام ہیں، آپ کے مزار پر انوار پر آپ کی شان میں منقبت لکھی ہوئی نظر سے گزری جس میں سے چند اشعار درج کیے جاتے ہیں۔ ۔۔۔
مزید
(شرف ملت علامہ مولانا عبدالحکیم شرف قادری(لاہور میدانِ تحریر و تدریس کے شاہسوار حضرت علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری بن مولانا اللہ دتہ بن نواز بخش ۱۳۶۴ھ/ ۱۹۴۴ء میں بمقام مرزا پور ضلع ہوشیار پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد ایک متقی اور پابند شریعت بزرگ ہیں۔ حضور پرنور سیّد عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق اور اولیاء کرام سے محبت ان کے افعال اور اعمال میں نمایاں دیکھی جاسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی اولاد کی صحیح تربیت اسی نہج پر فرمائی ہے، چنانچہ ان کی دین سے والہانہ محبت کا نتیجہ ہے کہ حضرت علامہ شرف قادری کو خاص طور پر علومِ اسلامیہ کی تعلیم سے آراستہ کیا جن کی صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے۔ قیامِ پاکستان کے وقت آپ کا خاندان ہجرت کرکے لاہور پہنچا۔ آپ کے والد ماجد مستقل طور پر یہیں مقیم ہوگئے۔ اس وقت آپ کی عمر تقریباً چار سال کے لگ بھگ تھی۔ آپ نے پرائمری تک تعلیم لاہور میں ۔۔۔
مزید