حضرت علامہ قاضی دوست محمد صدیقی بلبلِ سندھ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شہباز خطابت ، لحن داودی ، ترجمان اہلسنت حضرت علامہ قاضی دوست محمد صدیقی المعروف مولانا بلبل سندھ کی ولادت باسعادت سندھ کے مشہور شہر شکار پور کی نامور تحصیل گڑھی یاسین کی چھوٹی سی بستی ’’گوٹھ ترائی ‘‘کے نامور علمی خاندان ’’صدیقی قاضی ‘‘میں مولانا محمد بقا صدیقی کے گھر ۱۹۱۸ء کو ہوئی ۔ اس خاندان نے بے شمار علما ء فضلاء و اطباء پیداکئے ، اسی خاندان کی ایک اور علمی شخصیت حضرت مولانا فضیلت اور شیعیت کی تروید میں ’’ خلفاء رسول ‘‘ کتاب لکھی تھی ۔ یہ مولانا گل محمد مولانا بلبل سندھ کے چچا تھے ۔ (روشن صبح ص۱۲۲) تعلیم و تربیت : مولانا بلبل سندھ کے تعلیمی سفر کا آغازیوں ہوتا ہے کہ مولانا شاہ محمد (سندھ ) اس کے بعد مولانا عبدالواحد ( کوٹ مٹھن شریف ) اس کے ۔۔۔
مزیدحضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نامور بزرگ حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی ’’سیوہن شریف‘‘ کے صدیقی خاندان کے نامور عالم گزرے ہیں۔ مخدوم بصر الدین کا اصل نام رکن الدین تھا لیکن شہرت بصر الدین سے حاصل ہوئی۔ جد بزرگوار مخدوم محمد حسن صدیقی (وفات ۱۲۲۰ھ/۱۸۰۵ئ) اپنے وقت کے عالم عارف و کامل بزرگ تھے۔ اس خاندان ذی وقار میں بے شمار علماء ، فضلائ، مشائخ، ادبائ، حکما اور شعراء نے جنم لیا ہے۔ ’’مغل حکومت‘‘ میں اس خاندان کے بعض علماء قاضی اور قاضی القضاء (چیف جسٹس) کے مناصب جلیلہ پر فائز تھے جو کہ اپنے دور میں شرعی و فقہی مسائل سے متعلق فتاویٰ جاری فرماتے اور فیصلہ صادر فرماتے تھے۔ کلہوڑ اور تالپوروں کے عہد میں بھی انہی مناصب پر فائز رہے۔ مخدوم بصر الدین کی ۲۹ رمضان المبارک ۱۲۸۲ھ بمطابق ۱۷ ستمبر ۱۸۶۳ء کو قلندر کی نگری سیوہن ش۔۔۔
مزیدابوالفضل حضرت علامہ مفتی عبدالرحیم سکندری ابوالفضل مولانا مفتی عبدالرحیم سکندری بن ماسٹر محراب خان بن حاجی قادر داد، بن مولانا بخش بن محراب فقیر پاگاردی ۲۷؍رمضان المبارک ۱۳۶۵ھ/ یکم ستمبر ۱۹۴۴ء بروز ہفتہ صبح پانچ بجے گوٹھ مولا بخش تحصیل میرواہ ضلع خیر پور سندھ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ جتوئی بلوچ کی شاخ، شر بلوچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ حضرت مفتی عبدالرحیم سکندری نے پرائمری تک اُردو تعلیم اپنے آبائی گاؤں میں حاصل کی۔ ادیب عربی، عالم عربی اور فاضل عربی کے امتحانات سندھ تعلیمی بورڈ سے پاس کرکے سندات حاصل کیں۔ علومِ دینیہ کی تحصیل کی خاطر سندھ میں اہل سنت کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ دربارِ عالیہ پاگارہ شریف سے منسلک ہوئے۔ جہاں آپ نے علومِ عربیہ کی تمام مروجہ کتب پڑھنے کے علاوہ کتبِ احادیث کا بھی درس لیا اور ۲۷؍رجب المرجب ۱۳۸۶ھ/ ۱۱؍نومبر ۱۹۶۶ء کو سندِ فراغت حاصل کی۔ جامعہ راشدیہ میں ۔۔۔
مزیدتاج الدین ابوالیمن زید بن حسین کنڈی بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزیدحضرت مولانا شیرعلی (صدر شعبۂ دینیات جامعہ عثمانیہ حیدر آباد دکن ) علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید