حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ قصور علیہ الرحمۃ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ بن الحاج گلاب دین ۲۲ ربیع الثانی ۱۳۳۸ھ/ ۱۴؍جنوری ۱۹۲۰ء میں موضع سرنگھ (ضلع امر تسر، بھارت) کے مقام پر پیدا ہوئے، موضع پٹی (ضلع امر تسر) کے ہائی سکول سے میٹرک کیا اور پھر علوم عربیہ اسلامیہ کی جانب متوجہ ہوئے۔ علومِ اسلامیہ کی تعلیم کے لیے آپ مرکزی دارالعلوم حزب الاحناف لاہور میں داخل ہوئے۔ ان دنوں دارالعلوم میں امام المنقول والمعقول حضرت علامہ الحاج مولانا مہرالدین نقشبندی مدظلہ مدرس تھے۔ علامہ مولانا محمد عبداللہ نے تمام کتب درس نظامی اول سے آخر تک آپ سے پڑھیں۔ کتبِ احادیث کا درس حضرت مفتیٔ اعظم پاکستان ابوالبرکات سیّد احمد سے لیا اور ۱۹۴۳ء میں سندِ فراغت حاصل کی۔ آپ نے فراغت کے بعد اپنے گاؤں سر سنگھ (امر تسر) میں ’’دارالعلوم جامعہ حنفیہ‘‘ کے نام سے ایک دینی ادارہ ۔۔۔
مزید