بن مخرمہ بن قلع بن حریش بن عبد الاشہل: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ احد میں موجود تھے۔ ابو عمر نے مختصراً اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا سید شاہ قیام الدین اصدق قدس سرہٗ کے بڑے صاحبزادے، سہود الحق نام نامی زہد وتقویٰ،فقرو توکل میں والد کے نمونہ، عالم متجر ،مجود،وقاری،والد ماجد کے مرید ہوئے شب سہ شنبہ ۲۷؍صفر المظفر ۱۲۹۵ھ میں والد ماجد سے خلافت پائی اور سجادہ نشین ہوئے،شادی نہیں کی،یوم شنبہ ۶؍ربیع الثانی ۱۳۳۱ھ میں راہئ عالم جادداں ہوئے،قطعۂ تاریخ وفات یہ ہے ؎ جانشین شہ قیام اصدق بود آں باصفا شہودالحق ۔۔۔
مزید
بن مسعود السلمی الہزی: ان کے بھائیوں کے نام مجالد اور مجاشع تھے۔ معبد کی حدیث، مجالد کی حدیث کی طرح ہے۔ امام بخاری ان کی صحبت کے قائل ہیں۔ ابو عثمان نہدی نے مجاشع سے روایت کی کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بعد از فتح مکہ اپنے بھائی معبد کے ساتھ حاضر ہوئے۔ مَیں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ میں اپنے بڑے بھائی معبد کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت پر بیعت کرانے لایا ہوں فرمایا۔ ہجرت تو فتح مکہ کے بعد ختم ہوچکی ہے۔ میں نے عرض کیا۔ کس امر پر آپ سے بیعت ہوسکتی ہے۔ فرمایا، ایمان، اسلام اور جہاد پر۔ میں نے معبد سے اس کا ذکر کیا وہ مجاشع سے عمر میں بڑے تھے۔ کہنے لگے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحیح فرمایا ہے۔ مجاشع سے ایک اور بات مروی ہے کہ وہ اپنے بھائی مجالد کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ اپنے بھائی ابی معب۔۔۔
مزید
شارح بخاری مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ حضرت صدر الشریعہ قدس سرہٗ کے ہم وطن بریلی،مبارک پور میں حضرت شیخ الحدیث مولانا شاہ سردار احمد قدس سرہٗ اور حضرت شاہ عبد العزیز محدث مراد آبادی مدظلہٗ العالی اور دیگر عماء سے علوم کا تکملہ کیا،برسہا برس گیا صوبہ بہار کے مدرسہ میں درس دیا،وطن کے مدرسہ شمس العلوم میں صدر مدرس رہے،مفتی اعظم مولانا شاہ مصطفیٰ رضا مدظلہٗ العالی کے زیر نگرانی رضوی دار الافتاء بریلی میں سیکڑوں فتاویٰ لکھے باذوق طلبہ کو درس بھی دیا،چند دنوں کے لیے حضرت مفتئ اعظم کی اجازت سے چمنی بازار ضلع پورنیہ کے مدرسہ خانقاہ مصطفائیہ میں صدر مدرس ہوکر تشریف لے گئے،مشہور شاعر جناب بیکل بلرام پوری کی دعوت پر اُن کے قائم کردہ مدرسہ انوار القرآن کی مسند صدارت المدرسین کو زینت و شرف بخشا،مدرس ہونے کے ساتھ عمدہ خطیب و مصنف بھی ہیں،تقریری مؤثر مدلل ہوتی ہے،ترویح مذہب اہل سنت کا۔۔۔
مزید
بن میسرۃ السلمی: اس میں کچھ شبہ ہے۔ ابو عمر نے مختصراً اسی طرح بیان کیا ہے۔۔۔۔
مزید
بن نباتہ: ان کا تعلق بنو غنم بن دو دان سے تھا۔ انہوں نے مدینے کو ہجرت کی۔ ان سے کوئی روایت مروی نہیں۔ ابن اسحاق سے مروی ہے کہ ابو غنم وہ لوگ ہیں۔ جنہوں نے بالا جماع حضور اکرم کے ساتھ مدینے کو ہجرت کی۔ جن میں معبد بن نباتہ بھی تھے۔ ابو نعیم نے باسنادہ ابن اسحاق سے روایت کی کہ ان کا نام منقذ بن نباتہ ہے۔ متاخرین میں ابن مندہ کا قول ہے کہ معبد سے مراد منقذ بن نباتہ ہے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
بن وہب العبدی: یہ بنو عبد القیس سے تھے۔ غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ اور بریرہ بنت زمعہ سے جو ام المومنین سودہ کی بہن تھیں۔ بیا ہے گئے تھے۔ غزوۂ بدر میں یہ دو تلواروں سے مصروف پیکار تھے۔ حضور نے سُن کر فرمایا۔ مجھے بنو عبد القیس کے جوانوں پر رحم آتا ہے، لیکن وہ خدا کی زمین میں اس کے شیر ہیں۔ اس حدیث کو طالب بن حجیر نے ہو والعصری سے انہوں نے معبد سے روایت کی۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
دربھنگہ کی مشہور عربی درسگاہ مدرسہ حمیدیہ کے ناظم اعلیٰ، اور مشہور معقولی عالم، ٹونک میں سر خیل علمائے معقولات مولانا حکیم سید برکات احمد ٹونکی سے درسیات اور متقدمین فلاسفہ کی کتابیں پڑھیں، صوبہ بہار کے جامعہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ سے تدریس کی ابتداء کی، استاذ حدیث مقرر ہوئے، پھر مدرسہ حمیدیہ کے صدر مدرس ہوئے، درس نظامی کے تمام فنون میں دستگاہ ہے، علوم عقلیہ کے درس میں مشکل سے مشکل مضامین کو سہل انداز میں پڑھا کر سمجھادینا وصف خاص تھا، اب یہ سلسلۂ درس ضعیفی کے سبب سے ترک کردیا ہے۔ آپ کا سال پیدائش تقریباً ۱۳۰۴ھ ہے۔۔۔۔
مزید
ذوقعدہ ۱۳۳۶ھ میں سہسرام ضلع آرہ میں پیدائش ہوئی، اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا قادری علیہ الرحمۃ نے مختار الدین تاریخی نام تجویز فرمایا،۔۔۔ والد ماجد حضرت ملک العلماء علامہ محمد ظفر الدین قادری رضوی کے علاوہ، اساتذہ جامعہ شمس الہدیٰ سے پڑھ کر فاضل فقہ فاضل حدیث، فاضل تفسیر امتیازی نمبروں سے پاس کر کے طلائی تمغے گورنمنٹ بہار سے حاصل کیے، بعدہٗ انگریزی تعلیم کی طرف توجہ کی، میٹرک پاس کر کے مسلم یونیورسٹی علی گڈھ آئے اور فرسٹ نمبروں سے عربی سے ایم۔ اے کیا، عربی میں پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ۱۹۵۲ء میں یورپ کا سفر کیا، گورنمنٹ ہندوستان نے وظیفہ مقرر کیا، تین سال میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اور ڈی لٹ، ڈی فل کے لیے مقالہ لکھ کر ڈگری حاصل کی، واپسی میں دفور علم کے پیش نظر مسلم یونیورسٹی علی گڈھ نے شعبہ عربی میں ریڈر کے منصب پر آپ کی خدمات حاصل کرلیں، ۱۹۶۸ء سے شعبۂ عربی کے صدر اور پروفیس۔۔۔
مزید
راقم سطور کے استاذ حضرت مولانا نظام الدین بلیاوی الہ آبادی سے معقول ومنقول کی کتابیں پڑھیں، علوم عقلیہ میں حضرت استاذی کی طرح شغف وانہماک ہے، برسہا برس مدرسہ مظہر اسلام بریلی میں پوری نیک نامی سے درس دیا، دار العلوم شاہ عالم احمد آباد میں صدر م درس رہے جامعہ حبیبیہ الہ آباد میں اُمہات کتب کا درس لیا، اب کئی برس سے جامعہ عربیہ سلطان پور میں صدر مدرس اور شیخ المعقولات ہیں۔۔۔۔
مزید