پیر , 17 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 04 May,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

ابو رائط بنت مسلم: مکّے میں سکونت رکھ لی تھی۔ ابو عمر کا قول ہے کہ وہ قرشی تھے۔ لیکن یہ نہیں بتایا کہ قریش کی کس شاخ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی بیٹی نے اِن سے روایت کی۔ یہ غزوۂ حنین میں موجود تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کا نام دریافت کیا۔ انہوں نے جواب دیا۔ غراب۔ فرمایا۔ تمہارا نام مسلم ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن رباح الثقفی: ان سے عدن بن ابی جحیفہ نے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سفر کے دوران میں ایک آدمی کو اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے سُنا۔ فرمایا حق بات کہہ رہا ہے۔ پھر اس نے کلمۂ شہادت پڑھا، تو فرمایا۔ اس نے شرک سے بیزاری کا اعلان کیا ہے۔ پھر جب اس نے اشہدان محمداً رسول اللہ کہا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کلمہ اسے جہنم سے ڈھال کی طرح بچائے گا۔ اس کے بعد حکم دیا تم اسے ڈھونڈ لو مجھے یہ کوئی چرواہا معلوم ہوتا ہے۔ نماز کا وقت آیا۔ تو اللہ نے اس کے دل میں ڈالا کہ اگر وضو کے لیے پانی نہ ملے تو تیمم کر کے نماز پڑھے، جب صحابہ نے اسے ڈھونڈ نکالا تو وہ ایک چرواہا ہی تھا۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن سائب بن حباب: انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کی۔ بعض نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔ ان کے بیٹے محمد نے ان سے روایت کی ہے۔ ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

ابو عباد: ابن ابی لیلی نے عباد بن مسلم سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کے پاس سے گزرے، جب کہ وہ مسجد میں ایک آدمی کے پاس بیٹھے تھے۔ پھر حدیث بیان کی۔ ابو مندہ اور ابو نعیم نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن عبد اللہ ازدی: ان کا نام شہاب تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر مسلم کردیا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن عبد الرحمٰن: انہیں حضور کی صحبت نصیب ہوئی اور ان سے شمسیہ بنت بہان نے روایت کی۔ مسلم ان کے مولی تھے۔ ان سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے موقعہ پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم خواتین سے بیعت لے رہے تھے۔ ایک عورت آئی جس کا ہاتھ مردوں کا سا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت سے انکار کردیا۔ وہ چلی گئی اور اپنے ہاتھوں پر مہندی لگالی۔ ایک مرد آیا اور اس کی انگلی میں لوہے کا چھلّا تھا۔ فرمایا! خدا اس ہاتھ کو پاک نہ کرے جس میں لوہے کا چھلّا ہو۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

ابو عبد اللہ قرشی: ایک روایت میں عبید اللہ ابو مسلم آیا ہے۔ ابو عمر کہتے ہیں کہ یہ صاحب نہ تو رائطہ کے والد ہیں اور نہ مجھے معلوم ہے کہ یہ قریش کے کس قبیلے سے ہیں اور جس نے ان کا نام عبید اللہ بیان کیا ہے۔ اس کی یاد داشت زیادہ ٹھیک ہے۔ ابو احمد نے باسنادہ، ابو داؤد سے، انہوں نے محمد بن عثمان عجلی سے، انہوں نے عبید اللہ بن موسیٰ سے، انہوں نے ہارون بن سلمان سے، انہوں نے عبید اللہ بن مسلم سے، انہوں نےاپنے والد سے روایت کی وہ کہتے ہیں کہ مَیں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، یا کسی اور شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ ہم اس واقعہ کو عبید اللہ بن مسلم کے ذیل میں بہ تفصیل بیان کر آئے ہیں۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن عقرب ازدی: انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ جس شخص نے قسم کھائی کہ وہ اپنے غلام کو ضرور سزا دے گا۔ اس کا کفّارہ یہ ہے کہ وہ اسے چھوڑ دے اور اس کے لیے کفارے میں بھلائی ہے۔ ان سے بکر بن وائل بن داؤد کوفی نے روایت کی اور وہ قابلِ اعتماد آدمی ہے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن علاء الحضرمی: ان کا نام عاص تھا جسے حضور اکرم نے بدل کر مسلم کردیا۔ زکریا بن طلحہ بن مسلم بن علاء بن حضرمی نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے دادا سے بیان کیا کہ مسلم کا نام عاصی تھا جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر مسلم کردیا۔ ان کا نسب ہم علاء بن حضرمی میں بیان کر آئے ہیں۔ ابو موسیٰ اصفہانی نے کتابتہً ابو علی سے، انہوں نے ابو نعیم سے انہوں نے سلیمان بن احمد بن حسن بن مابہرام الایذجی سے۔ انہوں نے محمد بن مرزوق سے، انہوں نے عمر بن ابراہیم الرقی سے انہوں نے زکریا بن طلحہ بن مسلم بن علاء الحضرمی سے، انہوں نے والد سے اُنھوں نے اپنے دادا مسلم سے روایت کی کہ مَیں اس وقت موجود تھا۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علاء الحضرمی کو بحرین بھیجتے وقت ضروری ہدایات ارشاد فرمائیں۔ نیز فرمایا، کہ کسی شخص کو بھی ترک فرض اور سُنت جائز نہیں ہوگا۔ ان کے علاوہ اور کسی چی۔۔۔

مزید

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن عمر و ابو عقرب: ان سے ان کے بیٹے ابو نوفل نے روایت کی۔ احمد بن حنبل اور یحییٰ بن معین کا قول ہے کہ ابو نوفل کا نام معاویہ بن مسلم بن عمرو تھا اور وہ ابو عقرب کے بیٹے ہیں۔ عباس بن فضل الارزق نے اسود بن شیبان سے، انہوں نے ابو نوفل بن ابو عقرب سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ ابو لہب کا بیٹا لہب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بدگوئی کرتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حق میں بد دعا کی، کہ اے خدا! تو اپنے کتوں میں سے ایک کتا اس پر مسلط کردے۔ لہب اپنے احباب کے ساتھ شام کو جا رہا تھا۔ راستے میں ایک جگہ پڑاؤ کیا۔ کہنے لگا، بخدا مجھے محمد (صلعم) کی بد دعا سے خطرہ ہے۔ دوستوں نے سارا سازو سامان اس کے ارد گرد رکھ کر اسے محفوظ کردیا اور خود اس کا پہرہ دینے لگ گئے۔ رات کو ایک درندہ آیا اور اسے گھسیٹ کر لے گیا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید