جمعہ , 14 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 01 May,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر مالک بن سنان جو ابوسعید خدری کی بہن تھی،ہم ان کا نسب پہلے انکی بہن کے ترجمے میں لکھ کر آئے ہیں،ایک روایت میں ان کانام فارعہ مذکور ہے،بیعت رضوان میں موجود تھیں،ان کی والدہ حبیبہ دختر عبداللہ بن ابی سلول تھیں۔ ابو احمد بن سکینہ نے باسنادہ ابو داؤد سے انہوں نے عبداللہ بن مسلمہ قعتبی سے انہوں نے مالک سے،انہوں نے سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرہ سے،انہوں نے ان کی پھوپھی زینب دختر کعب بن عجرہ سے روایت کی،کہ فریعہ دختر مالک بن سنان حضوراکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،کہ آپ سے اپنے خاندان بنو خدرہ میں لوٹ جائیں،کیونکہ ان کا خاوند اپنے غلاموں کی(جو بھاگ گئے تھے)، تلاش میں نکلا تھا،وہ وادی قدوم کے کنارے پر پہنچے تھے،کہ اس نے انہیں جا لیا،انہوں نے اس قتل کردیا،فریعہ کہتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مکے چلے جانے کی اجازت مانگی،کیونکہ نہ تو میرے لئے رہنے کا م۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فرعہ دختر مالک بن دخشم بن مالک انصاریہ،از بنو عوف بن خزرج،انہوں نے آپ سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر معوذ بن عفراء انصاریہ،ان کا نسب ربیع دختر معوذ کے ترجمے میں بیان ہوچکاہے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اور یہ مستجاب الدعوات تھیں،ان سے شادی کے موقعہ پر گانے اور دف بجانے کی اجازت کے بارے میں اہلِ بصرہ کو ایک حدیث یا دہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر قیس بن عمیر بن لوذان بن ثعلبہ بن مجدعہ بن عمرو بن حریش بن حجبا،بقول ابنِ اسحاق حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر رافع بن معاویہ بن عبید بن جراح انصاریہ از بنو الجبر ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی،یہ خاتون اسعد بن زرارہ کی والدہ تھیں،یہ بھی ممکن ہے،کہ اول الذکر اور یہ دونوں ایک ہوں،چنانچہ نسب اور قبیلہ بھی ایک ہی ہے،واللہ اعلم۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر عمرو بن خنیس بن لوذان بن عبدود،یہ خاتون حسان بن ثابت کی جو حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شاعر تھے،والدہ تھیں۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر وہب زہریہ،حضورِ اکرم نے انہیں اپنے ہاتھ پر اُٹھا لیا،اور فرمایا کہ جو شخص میری خالہ کو دیکھنا چاہتا ہے وہ اسے دیکھ لے،ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہے کہ جعفر نے اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے،اور اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فسحم( رضی اللہ عنہا)

فسحم دخترِ اوس بن خولی بن عبداللہ بن حارث انصاریہ از بنو حبلی ،بقولِ ابن حبیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ فضتہ النوبیہ،خاتونِ جنت کی کنیز تھیں،ابو موسیٰ نے کتابتہً ابوالفضل جعفر بن عبدالواحد ثقفی سے ، انہوں نے ابوعثمان اسماعیل بن عبدالرحمٰن صابونی سے اجازۃً،انہوں نے ابوعثمان اسماعیل بن عبداللہ بن عبدالوہاب خوارزمی سے (جو احنف بن قیس کے عمزاد تھے)شوال دوسواٹھاون ہجری میں (ح) ابو عثمان نے ابوالقاسم الحسن بن محمد حافظ سے،انہوں نے ابو عبداللہ محمد بن علی نبسا سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عبداللہ بن عبدالوہاب خوارزمی سے،انہوں نے احمد بن حماد مروزی سے،انہوں نے محبوب بن حمید بصری سے(اور اس حدیث کے بارے میں روح بن عبادہ نے ان سے دریافت کیا)انہوں نے قاسم بن بہرام سے انہوں نے لیث سے،انہوں نے مجاہد سے، انہوں نے ابن عباس سے،قرآ ن کی اس آیت عَلٰی یوفون باالنذر۔۔۔

مزید

(سیّدہ )غائنہ(رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )غائنہ(رضی اللہ عنہا) غائنہ،ایک روایت میں غائنہ مذکور ہے،یہ خاتون آپ کی خدمت میں حاض ہوئیں اورگزارش کی یارسول اللہ!میری ماں نے نذر مانی تھی،کہ میں اس کی طرف سے کعبے کی زیارت کو جاؤں ،فرمایا ، جاؤ،اور اس کی طرف سے یہ نذرادا کرو۔ اسی حدیث کو عثمان بن عطاء نے مرسلاً اپنے والد سے بیان کیاہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )غفیلہ(رضی اللہ عنہا)

غفیلہ دختر حارث،ایک روایت میں دختر عبید بن حارث مذکور ہے،ان سے حجہ دختر قریط نے روایت کی،موسیٰ بن عبید نے زید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابوسلامہ سے،انہوں نے اپنی والدہ حجہ سے،انہوں نے اپنی والدہ غفیلہ سے روایت کی کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ حضورِاکرم کی خدمت میں گئی،آپ نے اپنا خیمہ ابطخ میں لگایاہواتھا،آپ نے ہم سے عہد لیا کہ ہم خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گی،ابنِ مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،ایک روایت میں ان کا نام عقیلہ ہے۔ ۔۔۔

مزید