جمعرات , 06 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 23 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوعامریاابومالک رضی اللہ عنہ

ابوعامریاابومالک،ان کا شمار شامیوں میں تھا،حمص میں مقیم تھے،ان سے شہر بن حوشب نے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے درمیان بیٹھے تھےکہ جبریل آئے انسانوں کی صورت میں،حضورنے ان کے سلام کا جواب دیا،انہوں نے اسلام کی حقیقت دریافت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعامر رضی اللہ عنہ

ابوعامر،بقول ابوموسیٰ یہ مخلتف آدمی ہیں،ابوحنیفہ نے محمدبن قیس سے روایت کی کہ ایک آدمی جس کی کنیت ابوعامرتھی،ہرسال حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ پیش کیا کرتا تھاجس سال شراب حرام ہوئی،اس نے حضور اکرم کو حسب معمول شراب کی ٹھلیا بطورہدیہ پیش کی،آپ نے فرمایا اے ابوعامر شراب توحرام ہوچکی ہے،اس نے عرض کیا یا،رسول اللہ !اسے بیچ دیجئے،اوراس کی قیمت کو اپنے کام میں لائیے،فرمایا،جس طرح شراب کا پیناحرام ہے،اسی طرح اس کا خریدنابیچنا اور اس کی قیمت سے فائدہ اٹھانا بھی حرام ہے۔ ابوموسیٰ کہتے ہیں،یہ حدیث ابوتمام سے روایت ہوچکی ہے،جس نے باہم ایک دوسرے کو گڈ مڈ کردیا ہے کیونکہ اس نے اپنی کتابوں کی درستگی کا پورااہتمام نہیں کیا،اور حافظ عبداللہ بن مندہ نے ابوعامر ثقفی تحریر کیا ہے اوران سے محمد بن قیس نے ایک اورحدیث روایت کی ہے،اورغا۔۔۔

مزید

ابوآمنہ فزاری رضی اللہ عنہ

ابوآمنہ فزاری،انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور صحبت سے فیض یاب ہوئے،ان سے ابوجعفر فراء نے روایت کی،یہ کوفی شمار ہوتے ہیں، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،ان کے نام میں الف پر مد ہے،ابوعمر نے اُمیہ لِکھاہے،لیکن ابن ِماکولانے مدسے لکھا ہے،ابوعمر نے آمنہ او ر اُمیہ دونوں صورتوں سے لکھا ہے،اور دو علیحدہ آدمی شمار کئے ہیں، ۔۔۔

مزید

ابوعبداللہ اسلمی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ اسلمی،ایک روایت میں ان کی کنیت ابوحدردمذکورہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوسہل غانم بن احمدالحداد میں حاضرتھااورابوالفضل جعفر بن عبدالواحد سے،انہوں نے ابوطاہر محمد بن احمد بن عبدالرحیم سے،انہوں نے معتمربن سلیمان سے،انہوں نے یزید بن عبداللہ بن قسیط سے،انہوں نے قعقاع بن عبیداللہ سے،انہوں نے ابوعبداللہ سےروایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک سریہ(فوجی مہم) پر روانہ فرمایا،اوراتفاقاً عامر بن اضبط ہمیں راستے میں مل گیا،پھر راوی نے وہ قصہ بیان کیا،جس پر "واذاضربتم فی الارض فتبینو”آیت اتری،اس حدیث کے اسناد میں اختلاف ہے،طبرانی لکھتے ہیںکہ ابوعبداللہ جن سے قعقاع نے روایت کی،وہی ابوحدرد ہیں، ان کی دو کنیتیں تھیں۔ ۔۔۔

مزید

>ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ،صحابی ہیں،ان سے عرقحہ نے روایت کی،حماد نے عطاءبن سائب سے،انہوں نے عرفجہ سے روایت کی کہ وہ عتبہ بن فرقد کے پاس بیٹھے تھے،کہ حضورِاکرم کے ایک صحابی آگئے،اس پرعتبہ جو حدیث بیان کررہے تھے،رک گئے،اورنوآمد سے کہا،اے ابوعبداللہ!ہمیں رمضان کے بارے میں حدیث سُناؤ،انہوں نے کہا،میں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سناکہ رمضان میں بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،اورجہنم کے دروازے بندکردیئے جاتے ہیں اورشیاطین کو بیڑیوں میں جکڑاجاتاہے،اورمنادی کرنے والاکہتاہے اے نیکوکار!نیکی کی طرف بڑھ،اوراے بدکاراب رُک جا،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ اورابونعیم نے باسنادابراہیم بن طہمان عطاسے روایت کی اور انہیں یافلاں کہہ کر مخاطب کیا،ابن عینیہ نے بھی اسے روایت کیا ہے اوراسے فرقد کی حدیث قراردیاہے،ابومنصور بن مکارم نے۔۔۔

مزید

ابوعبداللہ خطمی حجازی انصاری رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ خطمی حجازی انصاری،ابن ابوفدیک نے ان کی حدیث عمروبن محمد سے،انہوں نے فلیح بن عبداللہ سے،انہوں نے ان کے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایاپانچ اوصاف انبیاء کی سنت ہیں،حیا،حلم،حجامت،مسواک اورخوشبو،ابومندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعبداللہ مخزومی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ مخزومی،صحابی ہیں،ان سے یزید بن مالک نے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،جب کسی آدمی کے قدم اللہ کی راہ میں غبارآلود ہوتے ہیں،توایسے شخص پر خداکی طرف سے دوزخ کی آگ حرام ہوجاتی ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعبداللہ قینی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ قینی،انہیں صحبت ملی،مصرمیں سکونت کرلی تھی،ان سے ابوعبدالرحمٰن جیلی نے سرق کا قصّہ اوراس کے سودے کا ذکرکیاہے،جسے اس نے ادھارپر خریداتھا،اورپھربھگالے گیاتھا،اور یوں خود کوبتاؤ کیا ان کی یہ حدیث قوی نہیں،اورایک روایت میں ابوعبدالرحمٰن مذکورہے،اس کا ذکر آگےآئے گا،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ صنابحی،نام عثمان بن عسیلہ تھا،صحبت سے فیضیاب ہوئے،حضورِاکرم کی زیارت کے لئے مکےسے مدینے گئے،وہاں پہنچ کر معلوم ہوا،کہ آپ چند روزپیشتروفات پاگئے ہیں،رجاء بن حیوہ نے محمود بن ربیع سے روایت کی،ہم عبادہ بن صامت کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،کہ ان کی طبیعت ناساز ہوگئی،اتنے میں صنابحی وہاں آگئے،عبادہ کہنے لگے،جس کی خواہش ایسے شخص کو دیکھنے کی ہو،جو سات آسمانوں کی بلندیوں کو چُھوآیاہے،تواسے چاہئیے کہ صنابحی کودیکھ لے،جب صنابحی ان کے قریب پہنچے ،توعبادہ نے کہا،اگرتمہارے بارے میں پوچھاگیاتومیں تمہاری پارسائی کی شہادت دوں گا اگر تمہارے بارے میں شفاعت کی ضرورت پڑی تو شفاعت کروں گا،اوراگرمیرابس چلا تو فائدہ پہنچاؤنگا،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے،ہم ان کا ذکرپہلے کرآئے ہیں۔ ۔۔۔

مزید

ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ ابوعبداللہ،انہیں صحبت ملی،ابوقلابہ جرمی اور ابونضر نے ان سے روایت کی ہے،حماد بن سلمہ نے سعید الحریری سے،انہوں نے ابونضرہ سے روایت کی،کہ ایک صحابی بیمارہوئے،اوردوست احباب عیادت کو آئے،دیکھا کہ وہ رورہے ہیں،احباب نے کہا،کیوں رورہے ہو،کیاتمہیں یاد نہیں کہ حضورِ اکرم نے تمہیں فرمایاتھا،پانی پیئو،صبرکرو،کہ اب ہماری ملاقات حوض کوثر پرہوگی،انہوں نے جواب دیا،ہاں مجھے یادہے،لیکن میں نے حضورِاکرم سے یہ بھی سنا کہ خدانے انسانی روحوں سے کچھ روحیں اپنے دائیں ہاتھ میں لیں،اورفرمایا،یہ جنتی ہیں،اورفرمایامیری بلاسے،پھرکچھ اپنے بائیں ہاتھ میں لیں اورفرمایا،یہ دوزخی ہیں،اورفرمایامیری بلاسےاوران سے ابوقلابہ نے یہ حدیث روایت کی، بئس سیطۃ المومن زعمواالخ، ابونعیم اورابن مندہ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید