جمعرات , 06 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 23 April,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت شیخ احمد ناضرین مکی شافعی

شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا نام احمد بن عبد اللہ ناضرین مکی شافعی تھا۔ تاریخِ ولادت: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت 1299 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء سے مختلف علوم وفنون حاصل کرکے ایک عظیم الشان عالم بن کر ابھرے۔ سیرت وخصائص: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ کے  اکابرعلماء میں سے تھے۔ آپ علیہ الرحمہ کی ہر وقت  یہی کوشش و خواہش رہتی کہ لوگ علم کی طرف آئیں، چنانچہ آپ نے اپنے مقصد کو عملی جامہ پہناتے ہوئے درس وتدریس کا آغاز کیا اور علم کے نور سے کثیر خلقِ خدا کو مستفیض کیا۔ جو بھی آپ کے درس میں شامل ہوتا وہ آپ کو علم کا سمندر پاتااور حصولِ علم کا شوق پیدا ہونے کے بعدلوگ  آپ  کے سامنے زانوئے تلمذ ۔۔۔

مزید

سیدی شیخ عبد اللہ دحلان

سیدی شیخ عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: عبد الله بن صدقہ بن زينی بن احمد بن عثمان بن نعمۃ الله تھا۔ آپ کا سلسلۂ نسب چند واسطوں سے مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم  اور سیدۂ کائنات بی بی فاطمہ الزہراء  رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: سید عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ لعیہ کی ولادت 1289 ھ میں مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  سید عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف اساتذہ سے تحصیلِ علم کے ساتھ ساتھ سیدی شیخ احمد بن زینی دحلان رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں بھی زانؤ تلمذ طے کیا۔ خلافت:  آپ علیہ الرحمہ نے اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت  امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت واجازت حاصل کی۔ سیرت وخصائص: سید عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ علیہ مکۂ مکرمہ  مشہور ومعروف مفتی  اور عالمِ شریعت وطریقت تھے۔آپ نے درس و تدریس کے ذریعہ کثیر تعداد کو علم کے نور۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی

حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید  اسماعیل بن خلیل مکی  تھا۔ تحصیلِ علم: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء کے سامنے زانؤ تلمذ تہ کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ کے مایہ ناز عالم ومفتی تھے۔صدق وخلوص کے پیکر اور علماء کا بیحد ادب کرنے والے تھے۔ اگر کسی ایسے عالم کو دیکھتے جو آپ سے زیادہ علم رکھتا ہوتا تو عمر کا لحاظ کئے بغیر  اس عالم کی دست بوسی کے لئے آگے بڑھتے اور اسے سینے سے لگاتے۔آپ کی صلاحیتوں کی وجہ سے مکہ مکرمہ کے حکمرانوں نے آپ کو مکہ مکرمہ کے کتب خانہ کا  محافظ بنایا ہواتھا۔آپ بہت خوش اخلاق، نرم مزاج، خوش طبیعت اور ہر ایک سے خندہ پیشانی سے ملاقات کرتے تھے۔فقہ اور دیگر علوم میں مہارتِ تامہ رکھتے اور نئے جتنے۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو الحسین سید محمد بن عبد الرحمن المرزوقی مکی حنفی

حضرت شیخ ابو الحسین سید محمد بن عبد الرحمن المرزوقی مکی حنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا نام  محمد بن عبد الرحمن بن محجوب المرزوقی حنفی مکی ،کنیت: ابو الحسین تھی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ ابو االحسین کی ولادت 1284 ھ میں مکہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے کم عمری میں قرآنِ کریم حفظ کرکے فقہ اسلامی کے متون کو حفظ کرنے میں مشغول ہوگئے۔مفتی مکہ شیخ صالح کمال کی خدمت میں رہ کر علمِ فقہ حاصل کیا اور اس عبور حاصل کیا۔نحو،منطق، معانی، بیان وغیرہ سید بکری شطا سے حاصل کیا۔  بیعت وخلافت: شیخ ابو الحسین المرزوقی رحمۃ اللہ علیہ شیخ عبد الحق الہ آبادی مکی علیہ الرحمہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، آپ کے شیخ نے آپ کو خلافت واجازت سے نوازا۔جب امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ حج کے لئے مکہ مکرمہ حاضر ہوئے تو  شیخ ابو الحسین المرزوقی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان

استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی شیخ عبد الرحمٰن بن علامہ احمد بناسعد بن امام تاج الدین بناحمد بن امام ابراہیم دھان مکی تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ 1283 ھ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیم کی ابتدا اپنے والد ماجد شیخ احمد دھان  سے کی، قرآن مجید حفظ کیا ، تجوید سیکھی۔ آپ نے مزید حصولِ علم کے لئے  مدرسی صولتیہ میں داخلہ لیا اور فخر العلماء پایۂ حرمین شریفین مولانا رحمت اللہ کیرانوی مکی سے نحو، منطق، فقہ توحید وغیرہ علوم فنون کی کتب پڑھیں، ان کے علاوہ دیگر اساتذہ سے بھی مختلف علوم وفنون حاصل کئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) سیرت وخصائص: استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ  مایہ ناز علماء میں ت۔۔۔

مزید

منشی حاجی محمد لعل خاں ویلوری مدارسی

منشی حاجی محمد لعل خاں ویلوری مدارسی رحمۃ اللہ علیہ      نام ونسب: اسمِ گرامی: حاجی محمدلعل خان۔والد کااسمِ گرامی: قاسم خان تھا۔(علیہما الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  1283ھ،کو" ویلور "(مدارس،انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:اردو،انگریزی تعلیم پانے کے بعد 1301ھ، 1884ء میں اٹھارہ برس کی عمر میں فوج میں  محرری کے عہدے پرمتعین ہوکر "برما"کی جنگ میں شریک ہوئے ۔دوران جنگ آپ کے دل میں اسلامیات اور سیرت کی کتب کے مطالقہ کا شوق پیدا ہوا تو اس سلسلہ میں شمس العلماء مولانا غلام رسول مدارسی رحمۃ اللہ علیہ سے چند کتب منگوائیں۔مولانا موصوف نے آپ کے تسکین اور ذوق کےلیے 1887ء میں اکسیر ہدایت،حکایات الصالحین، کنزالدقائق وغیرہ کتب روانہ فرمائیں۔اکسیر ہدایت کے مطالعہ کے دوران رزقِ حلال کا بیان پڑھ کر دل ملازمت سے اچاٹ ہوگیا اور اللہ تعالیٰ سے عہد کیا جونہی پلٹن واپس ہندوستا۔۔۔

مزید

صوفی جمیل الرحمن قادری رضوی

صوفی جمیل الرحمٰن قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا جمیل الرحمٰن قادری تھا ۔ بیعت وخلافت: مولانا جمیل قادری رحمۃ اللہ علیہ نے اعلیٰ حضرت،  امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے۔ اور آپ ہی سے خلافت واجازت حاصل کی۔  تحصیلِ علم: بریلی کے معروف  دینی درسگاہ منظر اسلام میں تعلیم حاصل کی ، اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان سے بھی اکتساب فیض کیا ، نعتیہ شاعری کا فن خاص کر اعلیٰ حضرت سے سیکھا ، اس فن میں  اعلیٰ حضرت کے  اوّ ل شاگرد  مولانا حسن رضا خان بریلوی نے شاعر کی حیثیت سے بڑی شہرت پائی ، اس کے بعد آپ کے ایک اور شاگرد رشید مولانا مولانا جمیل الرحمٰن قادری نے پاک وہند  میں بڑی شہرت حاصل کی۔ سیرت وخصائص:  صوفی جمیل قادری ایک بہتری عالم ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے نعت گو شاعر ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاری بشیر الدین جبلپوری

حضرت مولانا قاری بشیر الدین جبلپوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا اسم گرامی محمد بشیر الدین تھا۔والد ماجد کا نام شاہ عبد الکریم رحمۃ اللہ علیہ۔ تحصیلِ علم: درسیات کی تکمیل اپنے والد بزرگوار سے فرمائی۔جمکہ علوم نقلیہ و عقلیہ میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔آپ کےبڑے بھائی مولانا شاہ عبد السلام جبلپوری رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ اپنے وقت کے جید عالم اور طبیب حاذق تھے۔ سیرت وخصائص:  1317ھ میں والدِ ماجد کی رحلت کے بعد اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔آپ کو فن قرات و تجویدپر بھی عبور حاصل تھا۔جب اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے آپ کی قرات کو سماعت فرمایا تو بہت مسرور ہوئے۔"ارشاد ہوا آپ تو بہترین قاری ہیں۔جبھی سے لوگ آپ کو قاری کہنے لگے ہیں"۔اسی موقعہ پر اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نےآپ کو خلافت و اجازت سے نوازا۔اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی آپ پر خصوصی نظرِ التفات تھی۔ اعل۔۔۔

مزید

ضیاء الدین پیلی بھیتی

ابوالمساکین مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا ضیاءالدین ۔کنیت:ابوالمساکین۔والد کااسمِ گرامی: مولاناحسین علی  علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: 1290ھ کو تلہر ضلع شاہ جہاں پور میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم والدِ ماجد سے حصل کی۔بعد میں حضرت محدث سورتی علیہ الرحمہ کی خدمت میں حاضر ہوکر اور دورۂ حدیث کی تکمیل پر دستارِ فضیلت حاصل کی۔ بیعت وخلافت: آپ امام اہلِ سنت اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ کے مریدوخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: ضیائے شریعت،خلیفۃٔ اعلیٰ حضرت ،حامیِ سنت،ماحیِ بدعت،  شیخ الحدیثِ  حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ حضرت محدث سورتی علیہ الرحمہ کے ہونہار شاگردوں میں سے تھے۔آپ کے پیرومرشد اور استادِ گرامی دونوں ہی آپ کی ذہانت وفطانت،اور تبحرعلمی کی قدرفرماتے تھے۔آپ عملی ز۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی

حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید احمد اشرف تھا اور آپ عالمِ ربانی، عارف باللہ، مشہور آفاق بزرگ، اعلی ٰ حضرت ، محبوب رحمانی سید شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزندِ اکبر تھے۔ تاریخِ ولادت: مولانا سید احمد اشرف رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 14 شوال المکرم 1286 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اساتذۂ کچھوچھہ سے حاصل کی، پھر بارگاہِ رضویت میں آکر علم کاٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر بنے،نیز درسیات کی تکمیل بھی اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت الشاہ مولانا احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے کی۔ بیعت وخلافت: حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے والد ماجد سید شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: عالمِ ربانی، عارف باللہ،حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ ع۔۔۔

مزید