/ Friday, 03 May,2024

پسنديدہ شخصيات

حضرت مولانا قاضی عبدالمجید صاحب، بیلہ (بلوچستان)

حضرت مولانا قاضی عبدالمجید صاحب، بیلہ (بلوچستان) علیہ الرحمۃ    حضرت علامہ مولانا قاضی عبدالمجید صاحب ابن قاضی محمد اسماعیل صاحب (مرحوم) بیلہ ضلع لسبیلہ بلوچستان کے ایک علمی گھرانے میں ۱۳۶۵ھ/ ۱۹۴۵ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا نسبی تعلق قریشی خاندان سے ہے۔ آباؤ اجداد علومِ اسلامیہ کے مبلغ و مدرس رہے۔ آپ کے جد اعلیٰ امیر قاضی محمد اسماعیل (مرحوم) نے مدرسہ حبیبہ کے نام سے ایک دینی درس گاہ کی بنیاد رکھی۔ اُن کے وصال پر آپ کے جدِّ امجد قاضی حبیب اللہ صاحب جو بیلہ کے قاضی بھی تھے، نے اس مدرسہ کو آباد کیا۔ پھر آپ کے والد جناب قاضی محمد اسماعیل صاحب مرحوم نے اس  ادارہ میں علومِ عربیہ کا فیضان جاری کیا اور آج کل حضرت مولانا قاضی عبدالمجید صاحب اس دارالعلوم کے مہتمم و مدرس ہیں۔ آپ نے تمام علومِ متداولہ کی تعلیم اپنے آبائی دارالعلوم حبیبہ بیلہ ضلع لسبیلہ میں حضرت مولانا محمد سلیمان صاحب اور ا۔۔۔

مزید