شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبداللہ بن جبیر بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب عبد اللہ بن جبیر بن نعمان بن امیہ بن امرئ القیس (البرک) بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف انصاری، بیعت عقبہ میں شامل تھے بدری صحابی ہیں، غزوہ احد میں جبل الرماۃ یا جبل العین پر تعینات کئے گئے پچاس تیراندازوں پر پر امیر مقرر کئے گئے تھے۔ اور اسی دن عکرمہ بن ابو جہل کے ہاتھوں قتل ہوئے اور جام ِ شہادت نوش فرما کر شہادت کے مرتبہ علیا پر فائز ہوئے۔ خوات بن جبیر بن نعمان آپ کے سگے بھائی ہیں۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبید بن تیہان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔ عبید رضی اللہ عنہ بن تیہان بن مالک بن عمر و بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو(النبیت)بن مالک بن اوس ، انصاری۔ابو الہیثم بن تیہان انصاری کے بھائی ہیں۔ آپ ان بلند مرتبہ اور خوش نصیب ستر انصار میں سے ہیں جنہون نے عقبہ ثانیہ کے موقع پر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔ بدری ہیں، غزوۂ احد میں عکرمہ بن ابی جہل کے ہاتھوں جامِ شہادت نوش فرما کر مکینِ خلد بریں ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد) ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حبیب بن یزید بن تیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب حبیب رضی اللہ عنہ بن زید بن تمیم بن اُسید بن خفاف، انصاری۔ انصار کے قبیلے بنو بیاضہ میں سے ہیں۔ غزوۂ احد میں خلعتِ شہادت سے فیض یاب ہوئے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین۔ ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن اوس بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حارث رضی اللہ عنہ بن اوس بن معاذ بن نعمان بن امریٔ القیس بن زید بن عبد الاشہل ، آپ کی کنیت ‘‘ابو أوس ’’ہے۔ آ پ کی والدہ کا نام و نسب ہند بنت کماک بن امریٔ القیس بن زید بن عبد الاشہل ہے۔وہ اسید بن حضیر بن سماک کی پھوپھی تھیں۔ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے کی سعادت اور شرف حاصل ہے۔ حارث بن اوس، سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے برادر ززادے ہیں۔ ہجرتِ مدینہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ مہاجر مکی اور آپ کے درمیان مواخات کرائی۔ رسولِ اکرم ﷺ نے گستاخ رسول کعب بن اشرف یہودی کے قتل کےلیے جن صحابہ کرام کو روانہ فرمایا تھا، آپ بھی ان میں شامل تھے۔ یہ لوگ جب اس ظالم و گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچا رہے تھے، ساتھ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا صیفی بن قیظی الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سیدنا صیفی بن قینطی رضی اللہ عنہ نام و نسب:۔ صیفی بن قینطی بن عمرو بن سہل بن محزمہ بن قلع بن حریش بن عد الشہل انصار کے قبیلے بنی عبد الاشہل کے فرد ہیں۔ اس لیے انہیں انصاری ، اشہلی لکھا جاتا ہے۔ آپ ابو الہیثم رضی اللہ عنہ بن تیہان کے ہمشہیر زادے ہیں۔ آپ کی والدہ کا نام صعبہ بنت تیہان بن مالک ہے۔ غزوۂ احد میں ضرار بن خطاب کے حملے کے نتیجے میں آپ نے جامِ شہادت نوش کیا۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد) ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن امۃ بن ضبیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔ رفاعہ رضی اللہ عنہ بن عمرو بن زید بن عمر و بن ثعلبہ بن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن خزرج ، انصار کے قبیلے بنو سالم میں سے ہیں۔ آپ بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر میں شریک تھے۔غزوۂ احدمیں شہادت سے ہمکنار ہوئے۔ آپ کی کنیت ابو الولید ہے۔ آپ کے دادا زید بن عمرو کی کنیت بھی ابو الولید تھی۔ اس لیے آپ کو ‘‘ابن ابی الولید’’بھی کہا جاتا ہے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد) ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنو عمر و بن عوف کے خاندان میں سے ہیں۔ آپ نے بھی غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد) ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ایاس بن عدلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ بنو عمرو بن مالک بن نجار کے خاندان سے ہیں ۔ نجاری انصاری ہیں۔ آپ بھی غزوہ احد میں خلعت شہادت سے سرفراز ہوئے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین ۔۔۔
مزید