سید ابو تراب المعروف شاہ گدا حسینی قادری شطاری لاھوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حسینی سید تھے۔ شیراز کے رہنے والے تھے۔ طلب خداوندی کے شوق نے آپ کو شیراز سے ہندوستان پہنچایا۔ گجرات آئے۔ اور شیخ وجیہ الدین گجراتی کی خدمت میں پہنچے۔ مرید ہوئے اور تکمیل کو پہنچے۔ مرشد کی وفات کے بعد لاہور آئے اور مستقل سکونت اختیار کرلی۔ آپ کی آبائی نسبت حضرت جعفر صادق سے ان واسطوں سے ملتی ہے۔ سید ابوتراب۔ بن نجیب الدین بن سید شمس الدین بن اسد الدین بن زین الدین المشہور زین العابدین بن یونس بن عبدالوہاب بن عبدالہادی بن ابو البرکات بن انور علی بن عبدالطیف بن محمد شریف بن ابوالمظفر بن سید عبدالباقی بن ابوالحسن بن عبدالعزیز شیرازی۔ بن سید عبداللہ بن محمد امین بن قدرت اللہ بن سید موسیٰ بن مسعود بن صادق نبی احمد بن سید باقر بن حسن بن زید بن جعفر بن محمود بن ہارون بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق رضی اللہ ۔۔۔
مزید
حضرت مولوی جعفر علی فریدی گور کھپوری نور اللہ مرقدہٗ کے صاحبزادے مولانا مفتی محمد ابراہیم ۱۹۱۰ھ میں سمستی پوری میں پیدا ہوئے،نسبی علاقہ حضرت شہاب گنج علم کے واسطے سے حضرت شیخ الاسلام بابا فرید الدین مسعود گنج شکر قدس سرہٗ سے ہے ،اردو فارسی کی تعلیم مولوی سید نثار الدین صاحب اور قرآن مجید حافظ محمد مبین سے پڑھا،اور کتابت سیکھی،عربی کاآغاز حضرت مولانا شاہ منظور احمد پھلواری سے کیا،مولوی سید عتیق اللہ صاحب ساکن پر بودھی ضلع مظفر پور اور مولوی محمد ادریس دہلوی سے عربی صرف ونحو اور ابتدائی کتب درس نظامی پڑھیں،مدرسہ حمدیہ در بھنگہ میں مولانا سید عبد الحمید قادری اور مفتی محمد فیض الرحمٰن سے پڑھ کر مدرسہ شمس الہدیٰ پٹنہ سے ‘‘مولوی’’ کا امتحان دیا،کانپور کے مشہور مدرس مولانا غلام یحییٰ ہزاروی،مولانا ابو محمد عبد السلام درانی قندھاری سے درس نظامی کی تکمیل کر کے مدرسہ منظر ۔۔۔
مزید