پیر , 18 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 06 April,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃ

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃ   آپ کی کنیت ابو عبداللہ اور والد کا نام سعید تھا۔ کوفی الاصل تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ ان کی توبہ کا آغاز اس واقعہ سے ہوا کہ ایک دن مسجد میں داخل ہوتے ہوئے لاپروائی سے بایاں قدم اندر رکھا غیب سے آواز آئی اے سفیان! کیا تم ثور ہو یعنی چوپایا ہو۔ یہ بات سنتے ہی بے ہوش ہوگئے۔ جب ہوش میں آئے تو افسوس سے اپنے منہ پر طمانچہ مارتے اور کہتے تم نے چوپایوں کی طرح مسجد میں بایاں قدم رکھا تمہیں ادب نہیں تو تیرا نام انسانوں میں کیسے رکھا جاسکتا ہے۔ ایک دن خلیفہ وقت نماز   کی جماعت کرا رہا تھا۔ مگر دوران نماز خلیفہ نے بے خیالی سے اپنے کپڑوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کردیا۔ آپ نے فرمایا: تمہاری یہ نماز تو نماز نہیں۔ قیامت کے دن ایسی نماز کو منہ پر مارا جائے گا۔ خلیفہ وقت نے کہا: بات آہستگی سے کریں مگر آپ نے فرمایا کہ میں ایسے کلمہ ۔۔۔

مزید

سلمان فارسی

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے مشہور اصحاب میں سے تھے۔ ابتدائی طور پر ان کا تعلق زرتشتی مذ ہب سے تھا مگر حق کی تلاش ان کو اسلام کے دامن تک لے آئی۔ آپ کئی زبانیں جانتے تھے اور مختلف مذاہب کا علم رکھتے تھے۔ حضرت محمد ﷺ کے بارے میں مختلف مذاہب کی پیشین گوئیوں کی وجہ سے وہ اس انتظار میں تھے کہ نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ کا ظہور ہو اور وہ حق کو اختیار کر سکیں۔ آپ کا نسب:نسبی تعلق اصفہان کے آب الملک کے خاندان سے تھا، مجوسی نام مابہ تھا، اسلام کے بعد سلمان رکھا گیا اور بارگاہِ نبوت سے سلمان الخیرلقب ملا، ابوعبداللہ، کنیت ہے، سلسلۂ نسب یہ ہے: مابہ ابن بوذخشان بن مورسلان بن یہوذان بن فیروز ابن سہرک۔ حالات:سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ایران کے شہر اصفہان کے ایک گاؤں روزبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا تعلق زرتشتی مذ ہب سے تھا۔ مگر سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا ۔۔۔

مزید

جعفر صادق، امام ابو عبداللہ

  جعفر صادق، امام ابو عبداللہ   نام:                   جعفر (حضرت جعفرِ طیّارکی نسبت سے رکھا گیا) کنیت:                 ابوعبداللہ، ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ۔ اَلقاب:                        صادق، فاضل، کامل نسب (والد کی طرف سے):         والدِ ماجد کی طرف سے حضرت امام جعفر صادق حسینی سیّد ہیں۔ حضرت سیّدنا امام حسین کے آپ پرپوتے ہیں۔ سلسلۂ نسب اِس طرح ہے: امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام علی زین العابدین بن شہیدِ کربلا امام حسی۔۔۔

مزید

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

 حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب: آپ کا نام:معاویہ ،کنیت:ابو عبد الرحمن ہے۔آپ کا شجرہ نسب والد اور والدہ دونوں کی طرف سےپانچویں پشت میں سرورِ عالم ﷺمل جاتا ہے۔ آپ کا قبولِ اسلام:صحیح قول کےمطابق آپ نے خاص صلح حدیبیہ کے دن 7ھ میں اسلام قبول کرلیا تھا ۔مگر مکہ والوں کے خوف سے اپنا اسلام چھپائے رہے،جیسے حضرت عباس رضی اللہ عنہ ۔(حضرت امیرِ معاویہ پر ایک نظر:ص،36)۔اسی طرح بعض مؤرخین نے آپکو مؤلفۃ القلوب میں شمار کیا ہے یہ صحیح نہیں ہے۔(ایضا) مختصر حالات: حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوسفیان بن حرب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے تھے۔ آپ کی والدہ کا نام ہندہ تھا۔ ظہورِ اسلام سے قبل ابوسفیان کا شمار رؤسائے عرب میں ہوتا تھا۔ جبکہ ابوسفیان اسلام کے بڑے دشمنوں میں شمار ہوتے تھے۔ فتح مکہ کے بعد جب نبی کریم ﷺ نے عام معافی کا اعلان کیا تو ابوسفیان رضی اللہ تعالی۔۔۔

مزید

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الکریم بن عبد النور بن  منیر عبد الکریم حلبی: ۱۶؍رجب ۶۶۳ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے امام اور فقیہ فاضل محدث کامل تھے۔قطب الدین لقب تھا،علم شمس الدین محمود بن ابی بکر کلا باذی فرضی سے اخذ کیا اور حدیث کو بکچرت سنا اور بیان کیا یہاں تک کہ حفاظ اور نقاد حدیث میں شمار ہوئے اور کئی دفوہ حج کیا۔ کتابوں کے عاریۃً دینے میں بڑے جوانمرد تھے۔کتاب اہتمام بہ تلخیص المام اور شرح صحیح بخاری دس مجلد میں ار شرح سیرت عبد الغنی تسنیف فرمائی اور مصر کی ایک تاریخ کچھ اوپر دس جلد میں لکھی،علاوہ ان کے اور بہت کتابیں تصنیف کیں اور سلخ ماہِ رجب ۷۳۵ھ میں اس جہان فانی سے رحلت کی،’’محدث مقبولہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

محمد بن ادریس امام شافعی

حضرت محمد بن ادریس امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوعبداللہ، لقب شافعی، نام محمد بن ادریس تھا۔ آپ قبیلۂ قریش سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کا نسب نامہ آٹھ واسطوں سے حضرت عبدالمطلب سے ملتا ہے۔ آپ کی والدہ کا نام حضرت ام الحسن بنت حمزہ بن قاسم بن زید بن حسن بن علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ ہے۔ اسی لیے آپ کو قریشی، ہاشمی، علوی اور فاطمی کہا جاتا ہے۔ ائمہ اربعہ میں سے امام سوئم ہیں۔ جب تک مدینہ میں رہے حضرت امام مالک سے پڑھتے رہے۔ جب عراق میں آئے امام محمد بن حسن شاگردِ حضرت امام اعظم سے استفادہ کیا۔ آپ کی ولادت بمقام غرہ یا عسقلان یا بقول دیگر مناور ۱۵۰ھ میں ہوئی۔ امامِ شافعی رحمۃ اللہ علیہ تیرہ سال کی عمر میں حرم میں کہہ رہے تھے: سلونی بما شئتم۔ جو چاہتے ہو مجھ سے پوچھو۔ پندرہ سال کی عمر میں فتویٰ دینے لگے۔ امام احمد بن حنبل﷫ جنھیں تین ہزار احادیث یاد تھیں آپ کی شاگردی میں فخر محسوس کرتے ۔۔۔

مزید

پیر سید محمد امین الحسنا ت پیر آف مانکی شریف

پیر سیدمحمدامین الحسنا ت پیر آف مانکی شریف رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: حضرت مولانا پیر سید محمد امین الحسنات۔لقب:ناصرِملت،مجاہدِ اسلام۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت پیر محمد امین الحسنات بن پیر عبدالرؤف بن پیر عبدالحق پیر عبدالوہاب بن مولانا ضیاء الدین۔علیہم الرحمۃ۔(تخلیق پاکستان میں علماء اہلسنت کاکردار:125) آپ کا آبائی تعلق "اکوڑہ خٹک" سےہے۔آپ کےجدامجد مولانا ضیاء الدین نےاپنے وطن سے ہجرت کرکےعلاقہ"بداش" تشریف لےگئے،اوروہاں ایک مسجد میں امامت وخطابت اور تبلیغ اسلام میں مشغول ہوگئے۔جب 1863ء میں انگریز نےسوات اور ملحقہ علاقوں پرقبضہ کرناچاہا،توانہوں نے اپنے پیر ومرشد عارف باللہ حضرت اخوند عبدالغفور قادری علیہ الرحمہ کےساتھ مل کرانگریز کےخلاف جہاد کیا اور اس کو بھاگنے پرمجبورکیا۔اس وقت ان کاخاندان موضع "کٹی خیل" میں رہائش پذیر تھا۔حضرت اخوندکےحکم پر آپ موضع "مانکی"تحصیل نوشہرہ،ضلع پ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا خورشید احمد فیضی

مبلّغ اعظم مولانا خورشید احمد ظاہر پیر \اہل سنّت و جماعت کے عظیم مبلغ حضرت مولانا خورشید احمد ولد جناب منشی حبیب اللہ فیضی ۱۹۲۷ء میں بمقام راجن پور کلاں ڈہریں والی، تحصیل و ضلع رحیم یار خاں میں پیدا ہوئے۔ آپ راجپوت خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور آپ کے اکابر میں سے حضرت مفتی غلام حسن رحمہ اللہ، حضرت جمال اللہ ملتانی رحمہ اللہ کے خلیفۂ مجاز تھے اور اب ان کا روضۂ مبارکہ ملتان شریف میں مرجع خلائق ہے۔ حضرت مولانا خورشید احمد مدظلہ نے درسِ نظامی کا مکمل نصاب فریدآباد شریف (آستانہ حضرت خواجہ مولانا نور احمد صاحب) اور مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملتان میں پڑح کر ۱۹۴۸ء میں سندِ فراغت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ کرام کے اسماء یہ ہیں: ۱۔      حضرت خواجہ مولانا نور احمد خلیفۂ مجاز حضور خواجہ نازک کریم کوٹ مٹھن شریف ۲۔     حضرت مولانا محمد عبدالخالق مدظلہ، پکالاڑاں ۳۔&n۔۔۔

مزید

حضرت حسن شاہ پیر غازی

حضرت حسن شاہ پیر غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ایک روایت کے مطابق حضرت پیر حسن شاہ غازی الرحمۃ ، حضرت عبداللہ شاہ غازی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ صاحب حال و قال بزرگ ہوئے ہیں۔ 26۔ 27رجب شریف کو ہر سال آپ کا شاندار عرس مقدس منایا جاتاہے۔ آپ کا مزار شریف جو ڑیا بازار برتن مارکیٹ کراچی میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔

مزید

سید ابو صالح عبد اللہ نصر

سید ابو صالح عبد اللہ نصر نام و نسب :  کنیت: ابو صالح۔ اسم گرامی: عبد اللہ نصر﷫۔لقب: عماد الدین۔ سلسلہ نسب: سید ابوعبد اللہ نصر بن سید عبدالرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی﷭۔آپ کی والدہ ماجدہ کانام ماجدہ تاج النساء ام الکرم بنت فضائل الترکین تھا۔ آپ اعلیٰ درجہ کی خیر وبرکت والی بی بی تھیں علوم حدیث کی عالمہ تھیں۔بغداد شریف میں ہی آ پ کا وصال ہوا اور باب الحرب میں مدفون ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 24 ربیع الثانی 562ھ، مطابق فروری 1167ء  میں بغداد شریف میں ہوئی۔ تحصیل علم: حضرت ابوصالح نصر ﷫ نے اپنے والد گرامی کی نگرانی میں نشو نما پائی اورانہیں سے تعلیم مکمل فرمائی۔ اپنے والد ماجد کے علاوہ اور بھی بہت سے فضلاء وقت سے علم فقہ وحدیث حاصل فرمایا، آپ نے اپنے عم بزرگوار حضرت شیخ عبدالوہاب ﷫ سے بھی حدیث سنی اوردرس لیا حدیث شریف بیان کی لکھوائی اس کے علاوہ دیگر علوم۔۔۔

مزید