شیخ حسن کنجد گر المعروف حسو تیلی سہر وردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ شجرہ بیعت آپ کا اس طرح ہے کہ آپ حضرت شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے مرید ہوئے،وہ مخدوم ککو ا بیگ رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ معروف شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے ، وہ حضرت جعفر دین کے، وہ معروف حضرت شاہ ثانی رحمتہ اللہ علیہ کے ، وہ فیہ دین رحمتہ اللہ علیہ کے اور وہ حضرت شیخ الشیو خ شہاب الدین عمر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے تھے۔ ابتدا میں آپ غلہ فروشی کا کام کرتے تھے اور نہایت تنگ دست رہا کرتے تھے،جب آپ نے حضرت شاہ جمال لاہور ی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کی بزرگی کا چرچا سنا تو ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تنگ دستی کا رونا رویا، آپ نے فرمایا کہ جاؤ رزق میں کشا ئش ہوجائےگی مگر کم نہ تولا کرو،آپ نے یہ مذ موم طریقہ چھو ڑ دیا تو حقیقتاً رزق۔۔۔
مزید
حضرت سیدی انوار الحسین عبدالباقی بن قانع رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ایوب بن ابی بکر نحاس حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایوب بن ابی بکر بن ابراہیم نحاس حلبی: شہر حلب کےرہنےوالے تھے۔ ابو صاہر کنیت اور بہاء الدین لقب تھا۔امام عالم اور مفسر،فقیہ محدث تھے۔آپ کے زمانہ میں مذہب کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی۔حدیث کو مکہ معظمہ و قاہرہ اور بغداد کے محدثین سے پڑھا اور سُنا اور آپ سے قاضی القضاۃ علی بن احمد طر طوسی اور یوسف بن محمد بن یعقوب بن ابراہیم بن النحاس حلبی نے پڑھا،ماہ شوال ۶۹۹ھ کی دوسری رات کو فوت ہوئے۔تاریخ وفات آپ کی لفظ’’مہر تاباں‘‘ سے نکلتی ہے۔نُحاس بضم نونو و تشدید حائے مہملہ اس لیے ان کو کہا کرتے تھے کہ آپ تانبے کا کام کرتے تھے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید