حضرت شاہ حبیب الرحمٰن کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا ستاہ محمد عادل کانپوری کے بڑے صاحبزادے، ۱۲۹۲ھ میں محلہ ناچ گھر کانپور میں پیدا ہوئے۔قرآن پاک پڑھنے کے بعد والد ماجد سے فارسی اور عربی درس نظامی متوسط کتابوں تک پڑھی۔ان کی رحلت کے بعد باقی ماندہ کتب کی تکمیل اور صحاح ستّہ کا دور حضرت مولانا قاضی عبد الرزاق کانپوری سے کیا۔۱۳۲۷ھ میں دستار بندی ہوئی، اور سند فراغ مرحت ہوئی۔حضرت مولانا شاہ سراج الحق محمد عمر دہلوی سے مرید ہوکر سلوک طےکیا اور خلیفہ ہوئے۔ اخلاق حسنہ سے متصف،اور خندہ رو،اور دوست آشنا تھے۔ ۲۰رمضان المبارک ۱۳۶۶ھ میں انتقال کیا۔قبرمبارک والد ماجد کے پہلو میں ہے۔۔۔۔
مزید
محدث اجل ، فقیہ کامل حضرت علامہ شیخ علی بن معبد بن شداد الرقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علی بن معبد بن شداد الرقی : امام محمدکے اصحاب میں سے محدث اجل ،فقیہ کامل ، شیخ ثقہ، مستقیم الحدیث ، حنفی المذہب امام احمد کے طبقہ میں سے تھے۔ آپ کی ابو الحسن اور ابو محمد دو کنیتیں تھیِ مرو سے اپنے باپ کے ساتھ مصر میں آئےاور وہیں سکونت اختیار کی حدیث کو امام محمد اور عبد اللہ بن عمرو الرقی و ابن مبارک وعبد اللہ بن عمر والرقی وابن مبارک و عتاب بن بشیر و مالک ولیث وابن عینیہ و عباد وابن وہب وعبد الوہا ب ثقفی وجریر واسمٰعیل بن عیاش وابی الاحوص کوفی وعیسٰی بن یونس وامام شافعی وموسٰی بن اعین و ہشیم اور وکیع وغیر ہم سے سُنا اور روایت کیا اور نیز امام محمد سے ان کی جامع کبیر اور جامع صغیر کو روایت کیا اور آپ سے اسحاق بن منصور و خشیش بن اصرم و عبد ا۔۔۔
مزید