پیر , 01 ذو الحجة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 18 May,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت مولانا محمد شفیق نوری

حضرت مولانا محمد شفیق نوری  علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت سید شاہ مرتضی حیدر حسین میاں قادری برکاتی مارہروی

برادرِ اصغر حضور احسن العلماء حضرت سید شاہ مرتضیٰ حیدر حسین میاں قادری برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد عمر سراج الحق دہلوی

حضرت مولانا شاہ محمد عمر سراج الحق دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا صوفی خالد علی بریلوی

زبدۃُ السالکین صوفی مولانا خالد  علی خاں قادری رضوی مھتمم دار العلوم مظہر اسلام مسجد بی بی جی صاحبہ بریلی ولادت حضرت مولانا صوفی خالد  علی خاں  رضوی بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی محلہ گڑھیار بریلی شریف میں ۱۸؍شعبان المعظم ۱۳۵۵ھ؍۱۹۳۶ء کو پیدا ہوئے۔ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی کرائی۔ خاندانی حالات مولانا صوفی خالد علی خاں بریلوی کے والد ماجد مولانا ساجد علی  خاں علیہ الرحمہ بڑے ہی متورع شخصیت تھے ان کے انتظام  نے دارالعلوم مظہر اسلام بریلی کو بامِ عروج تک پہنچادیا،  جد امجد وادجد علیخاں بن بخش اللہ خاں بہت بڑے زمیندار تھے۔ امستیاھر ضلع بدایوں شریف میں تقریباً چار سوبیگہ زمین کے مالک تھے۔ تعلیم وتربیت مولانا خالد علی رضوی نے قران پاک اپنے  والد ماجد اور والدہ محترمہ سے گھر ہی پر پڑھا اور اسکول کی بھی  کچھ تعلیم حا۔۔۔

مزید

حضرت سیّد یحییٰ زاہد

حضرت سیّد یحییٰ زاہد رحمۃ اللہ علیہ ۱۷ / شعبان المعظم ۳۴۰ھ کو مدائن میں پیدا ہوئے۔ ۳۷۰ھ میں اپنے پدر بزرگوار سے خلافت حاصل کی ۲۴ / رمضان المبارک ۴۲۰ھ میں وصال فرمایا۔ مزار بغداد قدیم میں ہے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابوبکر زکریا یحیی بن غوثِ اعظم

حضرت شیخ ابوبکر زکریا یحییٰ  بن غوثِ اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ چھٹی ربیع الاول ۵۵۰ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد ماجد اور محمد بن عبد الباقی رحمۃ اللہ علیہ سے تفقہ حاصل کیا اور حدیث سنی، حسنِ سیرت و مکارمِ اخلاق میں یگانہ اور انکسار و ایثار نفس میں منفرد تھے۔ بہت سے لوگ اِن سے مستفید ہوئے۔ صغر سنی میں ہی مصر چلے گئے۔ پھر کبر سنی میں معہ اپنے فرزند سید عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ کے واپس بغداد تشریف لائے اور شبِ برات ۶۰۰ھ میں انتقال کیا اور اپنے برادر مکرم سید عبد الوہاب رحمۃ اللہ علیہ کے پہلو میں مدفون ہوئے۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

علامہ غلام ترنم امرتسری

حضرت علامہ غلام ترنّم امرتسری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا غلام محمد ترنم امر تسری کے ایک غریب کشمیری گھرانے میں ۱۹۰۰؁ء میں پیدا ہوئے، آپ کے والد کا نام عبد العزیزی تھا، آپ نے ابتدائی تعلیم کے بعد غربت وافلاس کی وجہ سے شال اور قالین بانی کافن سیکھا، پھر قالینوں کے ڈیزائنر ہوگئے، تحصیل علم کی وجہ سے اپنے استاذ حکیم فریزو الدین فیروز طفرائی کی خدمت میں پہونچا دیا، حکیم طغرائی کی توجہ سے منشی فاضل، ادیب فاضل کےامتحان میں کامیاب ہوئے، عربی کی ابتدائی کتابیں پروفیسر مولانا عبد الرحیم سے مطالعہ کیں، فقہ کی تحصیل فقیہہ عصر مولانا لمشی عبدالصمد خاں کشمیری مرحوم اور مشہور عربی ادیب،نامور عالم و محقق حضرت علامہ محمد عالم آسی امر تسری علیہما الرحمۃ سے کی اور یونیورسٹی کےمولوی فاضل کے امتحان میں امتیازی نمبر حاصل کیے، حکیم حاجی محمد علی، حکیم محبوب عالم اور حکیم فتح چند سے طب کے اسباق پڑھے، اور لاہور ک۔۔۔

مزید

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد فرید رضوی

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد فرید رضوی گوجرانوالہ علیہ الرحمۃ فاضل جلیل عمدۃ المدرسین حضرت ابو الریاض الحاج مولانا محمد فرید رضوی ہزاروی بن الحاج مولانا عبد الجلیل بن مولانا امیر غلام ۵؍ شعبان ۱۳۵۶ھ / ۱۱؍ اکتوبر ۱۹۳۷ء کو موضع جھاڑ مضافات تربیلہ (ہزارہ) میں پیدا ہوئے۔ مشہور پٹھان قوم عیسیٰ خیل کے مورثِ اعلیٰ عیسیٰ خان آپ کے جدِّ اعلیٰ تھے۔ ایک اور جدِّ اعلیٰ عبدالرشید خان قندھار کے حاکمِ اعلیٰ ہو گزرے ہیں۔ آپ عِلمی و رُوحانی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ والد ماجد مولانا الحاج عبدالجلیل کے شب و روز تبلیغِ دین میں گزرتے ہیں۔ آپ کے جدِّ امجد کے حقیقی بھائی پیرِ طریقت علامہ امیر محمود اپنے علاقہ کے مرکزِ رشد و ہدایت ہیں، سینکڑوں طلباء نے ان سے اکتسابِ فیض کیا، نہایت سادہ منش اور پابندِ شریعت بزرگ ہیں۔ نہ صرف اپنی اولاد کو علومِ دینیہ سے بہرہ ور کیا، بلکہ دامادی کے لیے بھی اصحابِ علومِ اسلامیہ کا۔۔۔

مزید

تحسین رضا قادری، سید الاتقیاء، علامہ مولانا

 تحسین رضا قادری، سید الاتقیاء، علامہ مولانا ولادت ماہر علوم عقلیہ نقلیہ حضرت مولانا تحسین رضا خاں قادری رضوی بن حضرت مولانا حسنین رضا بن استاد زمن مولانا حسن رضا بن مولانا مفتی نقی علی خاں (والد ماجد امام احمد رضا بریلوی) کی ولادت ۴؍شعبان المعظم ۱۹۳۰ء کومحلہ سوداگران رضا نگر بریلی شریف میں ہوئی۔ خاندانی حالات حضرت علامہ تحسین رضا بریلوی کے ج امجد مولانا حسن رضا بریلوی ۱۳۷۶ھ میں پیدا ہوئے فضل وکمال اور فقر و تصوف کو آپ کے خاندانی خصوصیات میں سمجھنا چاہیے۔ مولانا حسن رضا بریلوی نے اپنے برادر اکبر امام احمد رضا فاضل بریلوی اور پدر بزرگوار مفتی نقی علی خاں علیہ الرحمۃ کے خزائن علم و عقل سے مستفیض تھے۔ اور جواہر معافی وفضل سے بہرہ ور تھے۔ علاوہ ازیں بریلی میں اپنے اخی معظم اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کی فیض صحبت سے فیض معنوی حاصل کیا۔ استاد زمن مولانا حسن رضا کو شعر و شاعری کا شوق ابتداء۔۔۔

مزید

حضرت علامہ حافظ بلال قادری نور مسجد

حضرت علامہ حافظ بلال قادری نور مسجد عفی عنہ  ۔۔۔

مزید