شیخ عبدالغفور اعظم پوری علیہ الرحمۃ شیخ عبدالقدوس گنگوہی کے ایک خلیفہ شیخ عبدالغفور اعظم پوری بھی تھے جو بڑے صاحب کرامات بزرگ تھے انہوں نے ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کی، آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس درود شریف کے پڑھنے کا حکم دیا، "اللھم صلی علی محمدواٰلہ واصحابہ بعدد اسمائک الحسنیٰ"۔ (اقتباس الانوار)۔۔۔
مزید
شیخ عبدالنبی بن شیخ عبدالقدوس گنگوہی شیخ عبدالقدوس کے صاحبزادہ شیخ عبدالنبی تھے جو اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جوانی میں زیارت حرمین سے مشرف ہوئے، مکہ مکرمہ پہنچ کر بعض فقہائے کرام سے حدیث حاصل کرکے اپنے وطن واپس آئے اور پھر زہدوعشق میں مشہورہوئے اپنے والد اور چچا صاحبان سے مسئلہ توحید و سماع میں گفتگو کی، آپ کے والد صاحب نے قوالی جواز میں ایک کتاب لکھی، آپ نے عدم اباحت قوالی میں ایک رسالہ سپرد قلم فرمایا، اس سے اگرچہ آپ کو کافی تکلیف اُٹھانی پڑی لیکن یہی رسالہ آپ کی شہرت کا سبب بنا، بادشاہ وقت اس زمانے میں ایک ایسے وزیراعظم کا طلب گار تھا جو عالم اور دیانت دار ہوچنانچہ بعض اسباب و ذرائع سے آپ 971ھ میں کرسی وزارت پر جلوہ افروز ہوئے ایام وزارت میں آپ کی مہر میں یہ الفاظ منقوش تھے لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین۔ آپ نے دورانِ وزارت میں اپنی محنت کی بدول۔۔۔
مزید
شیخ رکن الدین بن شیخ عبدالقدوس گنگوہی شیخ عبدالقدوس گنگوہی کے کئی صاحبزادے تھے جو سب کے سب عالم باعمل اور اپنے اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے ۔ ان میں سے ایک شیخ رکن الدین بھی تھے جو بڑے ولی اللہ اور برگزیدہ دربار الٰہی تھے جن کا مسلک (اقتباس الانوار)۔۔۔
مزید
حضرت مولانا حکیم مظفر احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت حضرت مولانا حکیم مظفر احمد رضوی بن صوفی منور حسین بن حفظ الرحمٰن بن الٰہی بخش صدیقی یکم مئی ۱۹۳۶ء کو اپنے وطن داتا گنج ضلع بدایوں شریف میں پیدا ہوئے۔ حکیم مظفر احمد کے والد ماجد بڑے پار سابزرگ تھے پنجوقتہ نمازی، جماعت سے نماز ادا فرماتے۔ صوفی منور حسین رحمہ اللہ علیہ داتا گنج میں ۹۰سال کی عمر شریف میں بروز جمعہ دن کے سو ا نو بجے ۲۳؍جمادی الآخر ۱۳۹۴ھ کو وصال فرماگئے۔ تعلیم وتربیت مولانا حکیم مظفر احمد نے قرآن، حدیث، تفسیر، منطق وغیرہ کی تعلیم مدرسہ محمدیہ، مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں،د ارالعلوم منظرِ اسلام بریلی سے حاصل کی، اور سندِ فراغت وفضیلت ۱۹۵۲ء میں منظرِ اسلام، مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں سے حاصل کی۔ حکیم مظفر احمد نے الٰہ آباد بورڈ سے مولوی، عالم وغیرہ کے امتحانات بھی پاس کیے اور علمِ طب بھی پڑھا، تجربہ کار حکیم ہیں۔ بیع۔۔۔
مزید
مخدوم شیخ صفی الدین حنفی (جدامجد شیخ گنگوہی ) مراۃ الاسرار میں ہے کہ حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی علیہ الرحمہ کے جد امدت حضرت مخدوم شیخ صفی الدین حنفی تھے۔ جو حضرت شیخ اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ کے اکابر خلفا میں سے تھے۔ اگر چہ شیخ صفی الدین مام ابو حنیفہ کی اولاد میں سے تھے لیکن علم وثقاہت اور کمالات معنوی کے اعتبار سے ہندوستان میں ابو حنیفہ ثانی کے لقب سے مشہور تھے۔ چنانچہ آپکے کمالات کا مشاہدہ آپکی تصانیف میں کیا جاسکتا ہے۔ حضرت سید اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہٗ فرمایا کرتے تھے کہ ملک ہندوستان میں اگر میں نے کسی کو فنون غرائب اور فنونِ عجائب سےعلم و تقویٰ سے مزین دیکھا ہے تو وہ برادرم شیخ صفی الدین حنفی ہیں۔ آپکے مرید ہونے کا واقعہ یہ ہے کہ ایک رات حضرت خضر نے آپکی ایک کتاب کو دیکھ کر فرمایا کہ مجھے معلوم ہے کہ تم نے بہت ورق سیاہ کیے ہیں اب ورق سفید ۔۔۔
مزید