حضرت یزیدبن عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ یزیدبن عبداللہ بن شخیرسےمروی ہےکہ وہ بمقام مرید تھے،کہ ان کےپاس ایک آشفتہ موبدوآیا، اس کےپاس چمڑے کاایک ٹکڑایاہتھیلی سی تھی،ہم نے اسےکہا،یہ چیزجوتمہارےپاس ہے،شہرسے توتعلق نہیں رکھتی،اس نےکہا،آپ کاخیال درست ہے،یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے،جوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عطافرمایاتھا،لوگوں نےکہا،ادھرلاؤ،میں نےاسےلےلیا، اورپڑھاتواس میں یہ مرقوم تھا: بَسمِ اللہِ الرحمٰن الرحِیمؕ۔ یہ محمد رسول اللہ کافرمان بنوزہیربن اقیش کےلیےہے،فرمایا، یزیداوروہ بنوعقل کاایک قبیلہ ہیں،اگرتم خداکوایک مانو،نمازپڑھواورزکات دو،ہم اس حدیث کونمر بن تولب شاعرکےترجمے میں بیان کرچکے ہیں،دونوں نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
حضرت عبدالرحمٰن بن ابوعوف جرشی رحمتہ اللہ علیہ عبدالرحمٰن بن ابوعوف جرشی ایک صحابی سے،ابوالیمان نےجریربن عثمان سے،انہوں نےابن ابی عوف سے،انہوں نےبعض صحابہ سےروایت کی کہ حضوراکرم نے ایک دن فجر کی نمازاتنے اندہیرےمیں ادافرمائی کہ اگرکوڑازمین پرپھینکاجاتا،تودکھائی نہ دیتا،دوسرےدن جب نمازپڑھائی تواتنی روشنی تھی کہ سورج ابھرنےوالاتھا،فرمایا،نمازفجرکاوقت ان دوانتہاؤں کےدرمیان ہے، دونوں نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ٍ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید
یربوع اشعث بن سلیم رضی اللہ عنہ یربوع اشعث بن سلیم نے اپنےوالدسے،انہوں نےبنویربوع کےایک آدمی سے،ابویاسر نے عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےیونس سے،انہوں نےابوعوانہ سے،انہوں نے اشعث سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نے یربوع کےایک آدمی سے روایت کی کہ وہ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوئےآپ لوگوں سےفرمارہےتھے،دینےوالےکاہاتھ اونچاہوتاہے، خواہ تواپنی ماں،باپ،بھائی،بہن یااپنےقریب تررشتہ داروں کودے،پھرایک آدمی نے گزارش کی، یارسول اللہ!یہ بنوثعلبہ بن یربوع ہیں،جنہوں نےفلاں قبیلےکونقصان پہنچایاہے،آپ نےفرمایا، کوئی آدمی دوسرے پرزیادتی نہ کرے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔
مزید