حضرت شاہ نیازاحمد بریلوی رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:راز احمد۔تخلص:نیازاحمد۔اب اسی تخلص سےمعروف ہیں۔والدکااسم گرامی:شاہ محمدرحمت اللہ ہے۔آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ قدیمہ میں صاحبِ ارشادتھے۔حضرت خواجہ فخرالدین دہلوی علیہ الرحمہ سےخاص تعلق تھا۔خواجہ صاحب آپ کابےحدادب کرتےتھے۔ آپ والدکی طرف سے علوی سیدہیں اوروالدہ کی طرف سے حسینی ورضوی ہیں۔آپ کی والدہ محترمہ مولانا سعدالدین کی صاحبزادی تھیں،اورمولاناسعدالدین حضرت شیخ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی علیہ الرحمہ کےخلیفہ تھے۔آپ کے اجدادشاہان بخاراسے تھے۔آپ کے اجدادمیں حضرت شاہ آیت اللہ علوی تاج و تخت چھوڑکرملتان تشریف لائے۔ان کے پوتے شاہ عظمت اللہ ملتان سے سرہند میں آکررہنے لگے۔وہاں سے حضرت شاہ رحمت اللہ علوی دہلی تشریف لائے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1173ھ میں سرہندمیں ہوئی۔ تحصیل ِ علم: آپ کی والدہ ماجدہ جو رابعۂ ۔۔۔
مزید