ہفتہ , 22 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 09 May,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت سیّد شاہ عبدالرحمٰن

(رئیس الزماں اور بُلبل شاہ بھی کہلائے ۔)۔۔۔

مزید

(سیدنا) برذع (رضی اللہ عنہ)

ابن زید جذامی جو رفاعہ بن زید کے بھائی ہیں ملک شام کے مقام بیت جبرین میں فروکش تھے۔ انکی حدیث محمد بن سلام بن زید بن رفاعہ بن زید رفاعی نے جو قبیلہ بنی ضبیب کے تھے اپنے والد سلام سے انھوں ن اپنے والد رفاعہ بن زید ے روایت کی ہے انھوں نے کہا ہ میں اور میرے قوم کی ایک جماعت رسول خدا ﷺ کے پاس گئے ہم دس آدمی تھے پھر انھوں نے اپنی قوم کے پاس لوٹنے ور برذع اور سوید کے اسلام لانے کا حال بیان کیا ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔۔۔۔

مزید

(سیدنا) بدیل (رضی اللہ عنہ)

ابن کلثوم خزاعی۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام عمرو بن کلثوم ہے جب قبیلہ خزاعہ سے قریش نے غدر کیا تو یہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور آپکے سامنے چند اشعار پڑھے (جن کا پہلا مصرعہ یہ ہے) لاہم انی ناشد محمدا (٭ترجمہ (ہمیں قریش کی بے وفائی کا) کچھ غم نہیں میں محمد (ﷺ) سے اس کی فریاد کرتا ہوں) ان کا تذکرہ صرف ابن مندہ نے لکھا ہے مگر یہ جو انھوں نے کہا ہے کہ بعض لوگ ان کو عمرو بن کلثوم کہتے ہیں اس کو میں نہیں جانتا اور انھیں واجب تھا کہ ان کو عمرو بن کلثوم کے بیان میں ذکر کرتے مگر انھوں نے ان کو نہیں ذکر کیا بلکہ عمرو بن سالم بن کلثوم کو زکر کیا ہے شاید یہاں باپ کانام ساقط کر دیا ہے۔  ۔۔۔

مزید