ابن بلال محاربی کوفی (مقام) جماجم میں سن۸۰ھ کے بعد شہید کیے گئے بعض لوگ کہتے ہیں کہ انھوں نے جاہلیت کا زمانہ بھی پایا تھا۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے ابن مدنہ پر استدراک کرنے کی غرض سے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)۔۔۔
مزید
ابن مالک اسدی یمامی۔ حدر جان ابن مالک کے بھائی ہیں ان دونوںکا صحابی ہونا اور نبی ﷺکے حضور میں وفد بن کے جانا چابت ہے۔ اسحاق بن ابراہیم رملی نے ہاشم بن محمد بن ہاشم بن جزر بن عبدالرحمن بن جز ابن حدرجان بن مالک سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے ددا سے رویت کی کہ انھوں نے کہا مجھ سے ابن جزء بن حدرجان نے اپنے والد سے نقل کیا کہ وہ کہتے تھے میں ور میرے بھائی اسود رسول خدا ﷺ کے حضور میں گئے ہمد ونوں آپ پر ایمان لائے ور آپ کی تصدیق کی جزء اور اسود دنوں رسول خدا ﷺ کی خدمت میں اور آپ کی صحبت میں رہتے تھے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے ہ یہ تذکرہ صرف اسحاق رملی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)۔۔۔
مزید
ابن عویم سدوسی۔ ان سے حبیب بن حبیب بن عامر بن مسلم سوسی نے روایت کی ہے ہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺسے لونڈی اور آزد عورت دونوں سے نکاح رنے کی بابت سنا کہ آزاد عورت کے پاس دو دن رہے اور لونڈی کے پاس ایک دن۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)۔۔۔
مزید
ابن عمران بکری۔ قبیلہ بکر بن وائل ے جو قبیلہ ربیعہ کی ایک شاخ ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ (یہ) عمران بن اسود (ہیں) نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے ان کی حدیث حکام بن سلیم کے پاس ہے وہ عمرہ بن ابی قیس سے وہ میسرہ نہدی سے وہ ابو محجل سے وہ عمران بن اسود بن عمران سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا میں رسول خدا ﷺ کے حضور میں اپنی قوم کا قصد بن کے گیا تھا جب کہ میری قوم کے لوگ اسلام میں داخل ہوگئے تھے اور انھوں نے (توحید و رسالت کا) اقرار کر لیا تھا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے ابو عمر نے کہا جو کہ اس رویت کی سند میں کلام ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)۔۔۔
مزید
ابن عبس بن اسماء بن وہب بن رباح بن عوف بن ثقیف بن کعب بن ربیعہ بن مالک بن زید مناۃ ابن تمیم نبی ﷺ کے زمانہ میں پیدا ہوئے تھے اور ۰جب بڑے ہوئے اور حضرت کی خدمت میں گئے تو) کہا کہ میں آپکے پس اس لئے آیا ہوں کہ آپ سے تقرب حاصل کروں اسی وجہ سے ان ان کا نام مقرب رکھا گیا میں ابو موسینے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو علی حداد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںابو احمد عطار نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںعمر بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںعمر بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن ابراہیم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن یزید نے ہشام کلبی کے راویں سے انھوںنے ہشام سے انھوں نے اپنے والد سے رویت کر کے اس واقعہ کی خبر دی۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے اور پیشتر بیان ہوچکا ہے کہ مقترب اسود بن ربیعہ کا نام ہے۔ اور وہ سیف بن عمر کی روایت ہے جو اوپر بیان ہوچکی۔ واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد ن۔۔۔
مزید
ابن عبداللہ سدوسی یمامی اور بعض لگ کہتے ہیں کہ (یہ) عبداللہ بن اسود (ہیں) نبی ﷺ کے حضور میں بشیر ابن خصاصیہ کے ہمراہ وفد بن کے گئے تھے۔ صعق بن حزن نے قتادہ سے روایت کی ہے ہ انھوں نے کہا قبیلہ ربیعہ کے چار آدمیوں نے رسول خدا ﷺ کی طرف ہجرت کی تھی۔ سدوس سے بشیر بن خصاصیہ نے اور یمامہ سے اسود ابن عامر نے اور نمر بن قاسط سے عمرو بن تغلب نے اور بنی عجل سے فرات بن حیان نے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ کمال الدین محمد بن عارف عیسے رومی (بارہ بنکی) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید