رُقیہ، شہزادیِ رسولﷺ، سیّدہاسمِ گرامی: رُقیہ۔کنیت: اُمِّ عبد اللہ۔والدِ ماجد: حضور نبی کریم محمد رسول اللہﷺ۔والدۂ ماجدہ: سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالٰی عنہا۔نسب:شہزادیِ رسول حضرت سیّدہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:سیّدہ رقیہ بنتِ محمدِ مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف۔ولادت:آپ حضور ﷺ کی دوسری صاحبزادی ہیں۔آپ کی ولادت حضور نبی کریمﷺ کی پہلی شہزادی سیّدہ زینب کی ولادت کے تین سال بعد اور اِعلانِ نبوّت سے سات سال قبل، مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔ اُس وقت رسولِ اکرم ﷺ کی عمرِ مبارک کا تینتیسواں (33 واں) سال تھا۔سیرت وخَصائص:پہلے آپ کا نکاح ابولہب کے بیٹے ’’عتبہ‘‘ سے ہوا تھا مگر ابھی رخصتی بھی۔۔۔
مزید
عائشہ صدّیقہ، اُمّ المؤمنین سیّدہ اسمِ گرامی: سیّدہ عائشہ۔ اَلقاب: صدّیقہ، عفیفہ، طیّبہ،حَبِیْبَۃُ رَسُوْلِ اللہ، حَبِیْبَۃُ الْحَبِیْب، حُمَیْرَاء۔ کنیت: اُمِّ عبداللہ۔ خطاب: اُمّ المؤمنین۔ والدِ گرامی: سیّدنا ابو بکر صدّیق۔ والدۂ محترمہ: آپ کی والدۂ محترمہ کا نام ’’زینب‘‘ اور لقب ’’اُمِّ رومان‘‘ تھا۔ نسب: اُمّ المؤمنین حضرت سیّدہ عائشہ صدّیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سیّدہ عائشہ بنتِ ابوبکر صدّیق بن ابو قحافہ بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مُرّہ بن کعب بن لوی۔ آپ کی والدۂ ماجدہ کا سلسلۂ نس۔۔۔
مزید
حضرت شیخ بختیار چشتی صابری نام ونسب: اسم گرامی: شیخ بختیار چشتی صابری۔ نام ونسب کےبارےمیں کتب خاموش ہیں۔ آپ ایک تاجرکے غلام تھے، مگر پیشہ میں جوہری تھے۔ وہ تاجر جواہرات کی خریداری کے لئے اکثر و بیشتر آپ کو ہی دوسرے شہروں میں بھیجا کرتا تھا۔ تاریخ ولادت: تقریباً 810ھ یا اس سے قریب قریب۔ تحصیل علم: آپ ان پڑھ تھے مگر حضرت شیخ عبدالحق ردولوی کی صحبت فیض اثر سے ایسا وعظ فرماتے تھےکہ سننے والے حیران ہوجاتے تھے۔آپ کی ہربات قرآن و حدیث کے موافق ہوتی تھی۔ بیعت و خلافت: آپ حضرت شیخ احمد عبد الحق ردولوی چشتی صابری کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے اور انہی سے خرقۂ خلافت پاکر صاحب ارشاد ہوئے۔ آپ کو اپنے شیخ سے بے حد محبت تھی۔یہ بات بہت مشہور ہے کہ حضرت شیخ احمد عبد الحق جس قدر توجہ آپ پر فرماتے تھے وہ کسی اور پر نہ تھی۔ سیرت وخصائص: قبلہ طالبان وصل و شہود فارغ از قید م۔۔۔
مزید