منگل , 11 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 28 April,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدنا عبدعمرو ابن نضلہ رضی اللہ عنہ

   خزاعی ہیں بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ یہ نام ذوالیدین کا ہے اورواقدی نے کہاہے کہ ذوالیدین کا نام عمروابن عبدودتھایہ غزوۂ بدر میں شہید ہوئے محمدبن کثیر نے اوزاعی سے انھوں نے زہری سے انھوں نے سعید اورابوسلمہ اورابوعبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے ان سب نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ ظہرکی نمازمیں)دورکعت پڑھ کر سلام پھیردیاعبدعمروبن نضلہ نے جوکہ خاندان بن خزاعہ سے ایک شخص تھے اوربنی زہرہ کے حلیف تھے کھڑے ہوکرعرض کیا کہ یارسول اللہ کیانماز میں قصرہوگیایاآپ بھول گئے آپ نے متوجہ ہوکرفرمایاکہ کیاذوالشمالین سچ کہتے ہیں الخ۔اس کی تحقیق ذوالیدین کے تذکرے میں ہوچکی ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدعمرو ابن عبدجبل رضی اللہ عنہ

   کلبی ہیں بیان کیاجاتاہے کہ یہ صحابی تھے۔ان کا ذکرابن ماکولا نے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالعزیز ابن یمان رضی اللہ عنہ

   حذیفہ بن یمان کے بھائی تھے ابن مندہ نے اس کوبیان کیاہے ہم کوابراہیم بن محمد نیشاپوری نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن اسحاق ثقفی نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن موسیٰ فزاری نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے حسن بن زیادہمدانی نے ابن جریج سے انھوں نے عکرمہ بن عمارسے انھوں نے محمد بن عبداللہ بن ابی قدامہ سے انھوں نے عبدالعزیزبن یمان سے جو حذیفہ کے بھائی تھے نقل کرکے بیان کیاکہ جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوکوئی (سخت)کام پیش ہوتاتھاتوآپ نماز پڑھنے لگتےتھے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ابونعیم نے کہاہے کہ ان کوبعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے اسی طرح ذکرکیاہے۔اوریہ ان کی غلطی ہے صحیح یہ ہے کہ عبدالعزیزبن یمان کے بھتیجے ہیں اوراپنی سندکے ساتھ عبداللہ بن احمد بن حنبل سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیاہے کہ وہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن عمراورخلف بن ولید نے بیان کیا وہ ۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالعزیز عبدالغفور رضی اللہ عنہ

   کے والد تھے ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ابونعیم نے ان کابیان لکھ کر کہاہے کہ ان کا نسب نہیں بیان کیاگیاابوزکریایعنی ابن مندہ نے اس بیان میں انھیں کی پیروی کی ہے۔ہم کو ابوموسیٰ نے اجازتاً خبردی وہ کہتے تھے ہم کو ابوعلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کو ابونعیم نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے احمد بن جعفربن سلم نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے مروان بن جعفر بن سعد بن سمرہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبدالرحمن بن محمد محاربی نے عثمان بن مطربصری سے انھوں نے عبدالغفور بن عبدالعزیزسے انھوں نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ماہ)رجب ایک بزرگ مہینہ ہے اس میں نیکیوں کا ثواب دوناملتاہے جس نے اس مہینے میں ایک دن روزہ رکھاتووہ ایک سال کے برابرہے ابوموسیٰ نے کہاہے کہ یہ (حدیث)مرسل ہے اس میں ابوموسٰی نے دوغلطیاں کی ہیں اول تو ان کوصحابی کہاہے حالاں کہ یہ تابعی ہیں دوسرے۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالعزیز بن عبداللہ رضی اللہ عنہ

  ا بن اسید اس نسب کوابن شاہین نے بیان کرکے کہاہے کہ اسی طرح ابن ابی داؤد نے بھی بیان کیاہے۔ان کے حال میں اختلاف کیاگیاہے یزیدبن ہارون نے عوام بن حوشب سےانھوں نے سفاح بن مطر شیبانی سے انھوں نے عبدالعزیز بن عبداللہ بن اسید سے روایت کرکے بیان کیا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاعرفہ کادن ایسادن ہے کہ اس میں لوگ پہچانے جاتے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

قاضی عبد المقتدردہلوی

حضرت قاضی عبدالمقتدر دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قاضی عبد المقتدر بن قاضی رکن الدین الشریحی الکندی: عالم،فاضل، فقیہ ادیب،فصیح،بلیغ،جامع علوم نقلیہ و عقلیہ،صاحبِ ظاہرو باطن تھے،قاضی شہاب الدین دولت آبادی نے آپ سے علم حاصل کیا۔بہت سے قصائد و غزلیات عربی آپ کی تصنیفات سے ہیں،خصوصاً آپ کا وہ قصیدہ جو معارضۂ لامیۃ العجم میں آپ نے کہا ہے،آپ کی کمال فصاحت و بلاغت پر دال ہے۔آپ ہمیشہ تدریس و تنشیر علوم میں مصروف رہے اور اکثرطالب علموں کو تحصیل علم اور حفظ شریعت کی وصیت کیا کرتے اور فرماتے تھے کہ ایک مسئلہ شرعیہ میں فکر کرنا اس ہزار رکعت پر فضیلت رکھتا ہے جو عجب و رویا سے پڑھی جائے۔ کہتے ہیں کہ آپ طالب علمی کے وقت اکثر شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی کے پاس جاتے اور ان سے بحث کرتے اور وہ آپ کی بحث کو پسند کرتے اور آپ کو تحصیل علوم کی ترغیب دیتے تھے،یہاں تک کہ آپ بعد تحصیل علوم کے شیخ موصوف کے ۔۔۔

مزید

 سیّدنا عبدالعزیز ابن سیف رضی اللہ عنہ

   بن ذی یزن حمیری ہیں ان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےایک خط بھیجاتھا اس کو ابن مندہ نے بیان کیاہے ابونعیم نے کہاہے کہ ان کوبعض متاخرین نے ذکرکیاہے مگرجن کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خط لکھاہے زرعہ بن سیف ابن ذی یزن تھے۔میں نہیں جانتاکہ کسی نے ان کا نام عبدالعزیزبیان کیاہومگرابونعیم نے نہ توان کی کوئی حدیث ذکرکی اورنہ کچھ ان کا بیان لکھا۔ ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کوابوعبداللہ یعنی ابن مندہ نے بیان کیا ہےاورکہاہے کہ ان عبدالعزیز کو رسول خدانے خط لکھاتھامگراس خط کی روایت میں کوئی سند نہیں بیان کی اسی وجہ سے ابونعیم نے ان کے قول کاانکارکیاہے اورکہاہے جن کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خط لکھاتھاوہ زرعہ بن سیف بن ذی یزن ہیں اورکہاہے کہ میں نہیں جانتاکہ کسی نے ابن مندہ کے سوا ان کا نام عبدالعزیز بیان کیا ہوابوعبداللہ بن مندہ نے ان (عبدالعزیز)کی حدیث (اہل)خراسان سے روایت کی ۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالعزیز ابن سنجر رضی اللہ عنہ

  بن جبیربن منبہ بن سعد بن عبداللہ بن مالک غافقی ہیں ان کا نام عبدالعزی تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالعزیزرکھا۔یہ مصرچلے گئے تھے۔اس کو ابوعبداللہ جیزی نے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالعزیز ابن بدر رضی اللہ عنہ

  بن زیدبن معاویہ بن خشان بن اسعدبن ودیعہ بن مبذول بن عثم بن ربعہ بن رشدان بن قیس بن جہنیہ ربعی ہیں۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد میں آئے تھے آپ نے فرمایا تمھاراکیانام ہے انھوں نے عرض کیاکہ(میرانام)عبدالعزٰی ہے۔پھرآپ نے ان کا نام عبدالعزیز رکھاابن کلبی نے ان کوقضاعہ کے نسب میں ذکرکیاہے۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالعزیز بن اصم۱ رضی اللہ عنہ

  ا؎ موذن تھےحارث ابن ابی اسامہ نے روح بن عبادہ سے انھوں نے موسیٰ بن عبیدہ سے انھوں نے نافع سے انھوں نے عبداللہ بن عمرسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوموذن تھے ان میں سے ایک حضرت بلال اوردوسرے عبدالعزیز بن اصم۔ان کا تذکرہ ابونعیم نے لکھاہے۔ ۱؎ایک موذن حضرت کے ابن ام مکتوم بھی تھے۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید