/ Thursday, 13 March,2025


حافظ مطلوب بیگم پوری   (1)





ہم تمہارے ہیں تمہارے اے امام احمد رضا

منقبتِ اعلیٰ حضرت حافظ مطلوب بیگم پوری ہم تمہارے ہیں تمہارے اے امام احمد رضا تم ہمارے ہو ہمارے اے امام احمد رضا پیشواے اہلِ سُنّت، نائب شاہِ عرب آپ ہیں میرے سہارے اے امام احمد رضا آپ کی تقریر ہو یا آپ کی تحریر ہو علم کے بہتے تھے دھارے اے امام احمد رضا غوثِ اعظم﷜ کا نرالا فیض پایا مرحبا آپ ہیں اُن کے دُلارے اے امام احمد رضا اے رضا، پیارے رضا، اچھے رضا مجھ پر کرم اہلِ سُنّت کے سہارے اے امام احمد رضا علم کے دریا بھی ہو کنزالکرامت بھی ہو تم درجے ہیں اعلیٰ تمہارے اے امام احمد رضا آپ کا مطلوبؔ ہے بے شک سگِ دَر آپ کا کیوں نہ خود کو دَر پہ وارے اے امام احمد رضا ﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫۔۔۔

مزید