نذرِ عقیدت امامِ اہلِ سنّت کون ہے، میرے شہا تم ہو یہ بیڑہ سُنّیوں کا اور اس کا ناخدا تم ہو وہ جس کی ذات پر ہے فخر اگلوں اور پچھلوں کو بفضلِ حق وہی حقّانیت کے رہنما تم ہو وہ توحید رسالت کے معانی جس نے سمجھائے حصارِ دین و ملّت، ہادئ راہِ ھُدٰی تم ہو محافظ تھا جو ناموسِ رسالت کا زمانے میں جسے یہ فخر تھا کہ ہوں میں عبد المصطفیٰ تم ہو دہی جو عظمتِ ختم الرسّل کا پاسباں ٹھہرا غریقِ بحر اُلفت، عاشقِ نورِ خدا تم ہو قبولیت ملی ہے جس کو دربارِ رسالت میں رضائے احمد مختار یا احمد رضا تم ہو کیا اسلام زندہ جس محّی الدین ثانی نے مسلمانوں کا تھا اِس دور میں جو آسرا تم ہو کمالاتِ غزالی اور رازی کا مرقّع ہو سیوطی اور محقّق دہلوی والی ضیا تم ہو علومِ ابنِ عربی، سوزِ رومی، عشقِ جامی بھی سمایا جس کے سینے میں وہ قطب الاولیا تم ہو شریعت میں امامت کا رہا سہرا تمہارے سر جو ہے اہلِ طریقت کے لئے قبلہ نما تم ہو امامِ۔۔۔
مزید