شریعت اور طریقت کی ضیا حضرت تراب الحق مسلمانوں کے نوری پیشوا حضرت تراب الحق خطابت ہو کہ ہو تحریر یا تدریس کا میداں رہے ہر گام ذیشاں مقتدا حضرت تراب الحق گذاری حق کی ترویج و اشاعت میں حیات اپنی مقدس دین کے تھے رہنما حضرت تراب الحق نہ آیا حرف شکوہ لب پہ وقتِ آزمائش بھی سراپا پیکرِ صبر رضا حضرت تراب الحق رہے پر جوش داعی مسلکِ احمد رجا کے وہ تھے حق گو، حق نگر، حق آشنا حضرت تراب الحق زمانہ اب بھی ہے مداح ان کی طرزِ الفت کا عجب مخلص تھے آل مصطفی حضرت تراب الحق دعائے مفتی اعظم کی کچھ ایسی ہوئی تاثیر بنے ہر دلعزیز اور با صفا حضرت تراب الحق کبھی یہ اہلِ سنت بھول پائیں غیر ممکن ہے تھے ایسے حاملِ خلق و وفا حضرت تراب الحق شاعر: علامہ سید قدسی مصباحی۔۔۔
مزید