جمعہ , 14 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 05 December,2025


پروفیسر حفیظ تائب   (1)





عشق بھی حُسنِ متانت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫

عشق بھی حُسنِ متانت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫ دین کا رنگ بھی نکہت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫ مخزنِ فلسفہ ہیں‘ معدنِ منطق بھی ہیں گُلشنِ رُشد و ہدایت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫ آپ کے فیض سے لَوٹ آئی بہارِ رفتہ، مَوجِ بُستانِ رسالت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫ آپ کی فقہی بصیرت کی ہے دُنیا قائل فخرِ ارباب ِ بصیرت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫ صاحبِ حال ہیں اور شرع کے پابند بھی ہیں والہ جدّت و نُدرت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫ صرف اربابِ نظر ہی کے وہ رہبر تو نہیں مرجعِ اہلِ طریقت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫ ایک میرے ہی تو وُہ معنوی اُستاد نہیں افسر مجلسِ مِدحت بھی ہیں اعلیٰ حضرت﷫ (پروفیسر حفیظؔ تؔائب مدظلّہ)۔۔۔

مزید