عبد الکریم نقشبندی قادری، مولانا شاہ محمد نام ونسب: اسم ِگرامی: حضرت مولانا شاہ محمد عبدالکریم(والدِ گرامی: شاہ عبدالسلام جبل پوری)۔لقب: امام الحکماء،استاذ العلماء۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: مولانا شاہ محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمٰن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کا خاندانی تعلق حضرت سیدنا صدیق اکبر سےہے۔چھٹی پشت میں آپ کے جد اعلیٰ حضرت شاہ عبدالوہاب صدیقیسلطنتِ آصفیہ کے دورِ حکومت میں نواب صلابت جنگ بہادر کے ساتھ طائف سے ہندوستان تشریف لائے،اور حیدر آباد دکن میں سکونت اختیار کی۔یہاں حکومتِ آصفیہ کی جانب سے مکہ مسجد کی امامت اور محکمۂ مذہبی امور کے جلیل القدر عہدے پرمامور ہوئے۔آپ کے خاندان میں مس۔۔۔
مزید